قومی خبریں

مودی حکومت خالی عہدوں پر بحالی روکنے والا سرکلر واپس لے: کانگریس

کانگریس اس بات سے ناراض ہے کہ پی ایم مودی نے حال ہی میں 2 لاکھ ملازمتیں ریلوے اور ایس ایس سی کے ذریعہ دیے جانے کی بات کہی تھی، لیکن اب سرکلر جاری کیا گیا ہے کہ کسی قسم کی نوکری نہیں ملے گی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: کانگریس نے آج الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت نے بے روزگاری کم کرنے کے طریقہ کار اپنانے کے بجائے سرکاری نوکریوں میں نئی بھرتیوں کو روکنے کے لئے سرکلر جاری کیا ہے اور اسے فوری طور سے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

کانگریس ترجمان راجیو شکلا نے سنیچر کو یہاں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کل ایک سرکلر جاری کرکے نئے عہدے پیدا کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس کے ساتھ ہی موجودہ خالی عہدوں کو بھرنے اور یہاں تک کہ مشیر بھی مقرر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ انہوں نے اس سرکلر کو بہت ہی سنگین قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دو کروڑ لوگوں کو ہر سال نوکری دینے کی بات کرنے والی حکومت نے کچھ ہی مہینوں میں دو کروڑ لوگوں کی نوکری چھین لی ہے۔

Published: undefined

ملک کی معاشی حالت کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 45 برسوں میں پہلی مرتبہ جی ڈی پی میں اتنی کمی آئی ہے کہ وہ ریکارڈ نچلے سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس سے ملک میں معاشی بحران بہت سنگین ہوگیا ہے اور اب اس سے نکلنے کے لئے ایک قدم آگے بڑھنے کے بجائے حکومت یہ سرکلر لے کر آئی ہے جس سے فوری طور سے واپس لیا جانا چاہیے۔

Published: undefined

راجیو شکلا نے بتایا کہ جن ممالک میں لاک ڈاؤن ہوا ہے وہ ملک ہر طرح سے روزگار بچانے کی کوششیں کررہے ہیں ۔ لوگوں کی پرائیویٹ کمپنیوں تک میں حکومت تنخواہ بھیج رہی ہے تاکہ لوگوں کو تنخواہ دی جاسکے اور ان کو نوکری سے نہ نکالا جاسکے۔ یہاں حالت یہ ہے کہ پرائیوٹ سیکٹر میں تو چھٹنی ہو رہی ہے اور اب حکومت نے بھی اپنی نوکریوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں سالانہ ڈھائی فیصد کی شرح سے نوجوانوں کا اضافہ ہو رہا ہے، انہیں اب کہاں نوکریاں ملیں گی۔ سرکاری ڈاٹا سے پتہ چلتا ہے کہ 15 سے 29 برس کے 17.8 فیصد نوجوانوں کی نوکریاں چلی گئیں ہیں۔

Published: undefined

ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے حال ہی میں کہا تھا کہ دولاکھ نوکریاں ریلوے اور ایس ایس سی کے ذریعہ دی جائیں گی لیکن اب سرکلر لایا گیا ہے کہ کسی قسم کی نوکری لوگوں کو نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر سرکلر واپس نہیں لیا گیا تو بہت بڑا بحران پیدا ہوجائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined