قومی خبریں

مودی حکومت نے کیجریوال کو نہیں دی ڈنمارک دورہ کی اجازت، سنجے سنگھ ناراض

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو وزارت خارجہ نے ڈنمارک دورہ کی اجازت نہیں دی جس کے بعد عآپ کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے سوال کیا کہ آخر مودی حکومت ہمارے ساتھ ایسا رویہ کیوں کرتی ہے؟

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اروند کیجریوال کو ڈنمارک کے دورے کی اجازت نہیں دی ہے۔راجیہ سبھا میں 'آپ' کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ اروند کیجریوال کے ڈنمارک دورے کو وزارت خارجہ نے اجازت نہیں دی ہے۔ وزیر اعلی نے موسمیاتی تبدیلی پر ایک کانفرنس - 'سی 40' میں حصہ لینے کے لئے ڈنمارک دورے کی اجازت مانگی تھی۔سنجے سنگھ نے کہا کہ دورے کی اجازت نہ دینا بدقسمتی کی بات ہے۔ انهوں نے کہا، "یہ میری سمجھ سے باہر ہے کہ مودی حکومت ہمارے ساتھ ایسا رویہ کیوں اختیار کررہی ہے۔"

Published: 08 Oct 2019, 3:54 PM IST

سنجے سنگھ نے مزید کہا کہ اروند کیجریوال چھٹیاں منانے ڈنمارک نہیں جا رہے تھے بلکہ انہیں ایشیا کے 100 شہروں کے میئر کے ایک کانفرنس میں حصہ لینا تھا۔ وہ آلودگی میں نمٹنے کے طور طریقوں پر ملک کے لئے بہتر نقطہ نظر پیش کرتے۔انہوں سوال کیا، "ابھی تک کتنے وزرائے اعلی کے سرکاری دوروں کومنسوخ کیا گیا ہے۔ ہم نے ایک مہینے قبل درخواست دی تھی لیکن افسوس کہ اجازت نہیں مل سکی۔

Published: 08 Oct 2019, 3:54 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 Oct 2019, 3:54 PM IST