قومی خبریں

مودی حکومت مہنگائی پر بحث کرانے سے بھاگ رہی ہے: کھڑگے

کانگریس کے سینئر لیڈر ملکارجن کھڑگے کا کہنا ہے کہ عوام مہنگائی سے دوچار ہے اور اپوزیشن عوام کے مسئلے کو اس معاملے پر ایوان میں رکھنا چاہتی ہے لیکن حکومت نے اس پر بات کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ملکارجن کھڑگے، تصویر آئی اے این ایس
ملکارجن کھڑگے، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ایوان بالا راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ آسمان چھوتی مہنگائی سے عام آدمی پریشان ہے اور کانگریس نے ایوان میں اس معاملے پر بحث کرانے کے لئے تحریک التواپیش کر دی ہے، لیکن حکومت نے اسے مسترد کردیا ہے۔

Published: undefined

ملکارجن کھڑگے نے پیر کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس کے باہر نامہ نگاروں کو بتایا کہ مہنگائی اپنے شباب پر پہنچ چکی ہے اور کانگریس حکومت سے ایوان میں اس معاملے پر بحث کرانے کی اپیل کر رہی ہے لیکن ان کا مطالبہ مسترد کر دیا گیا ہے۔ حکومت مہنگائی پر بحث سے بھاگ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس مہنگائی کے معاملے پر اپنا احتجاج جاری رکھے گی یہاں تک کہ اگر ایوان میں ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے۔

Published: undefined

کانگریس قائد نے کہا کہ عوام مہنگائی سے دوچار ہے اور اپوزیشن عوام کے مسئلے کو اس معاملے پر ایوان میں رکھنا چاہتی ہے لیکن حکومت نے اس پر بات کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اپوزیشن ملک کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو ایوان میں رکھنا اور حکومت کو اس سے آگاہ کرنا چاہتی ہے، لہذا حکومت کانگریس کے مطالبے کو قبول کرتے ہوئے، کانگریس کو ایوان میں مہنگائی پر تبادلہ خیال کرنے کی اجازت دے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتیں عام لوگوں کی پہنچ سے باہر ہے۔ اجولا اسکیم کے تحت غریبوں کو رسوئی گیس کے سلنڈر دینے کی بات کرنے والی مودی حکومت ہر روز رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے، جو گھریلو بجٹ کو بگاڑ رہی ہے۔ مہنگے پٹرول اور ڈیزل کی وجہ سے تمام ضروری اشیاء کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور اس مہنگائی کی وجہ سے عوام میں زبردست غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined