قومی خبریں

رڈار سے بادل چھٹے نہیں کہ مودی کے انٹرویو پر ایک اور انکشاف

وزیر اعظم نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بالا کوٹ کے تعلق سے ایک ایسا جوا ب دیا ہے جس میں رڈار تو بادلوں میں پھنس ہی گیا ہے، ساتھ میں ملک کی ساکھ اور وزیر اعظم کے عہدے کا وقار بھی تار تار ہو گیا ہے۔

مودی جی، ’’اچھے دنوں کا وعدہ کیا ہوا؟‘
مودی جی، ’’اچھے دنوں کا وعدہ کیا ہوا؟‘ 

وزیر اعظم کا رڈار والا بیان زبر دست مذاق کا موضوع بنا ہوا ہے او راس درمیان اس انٹرویو کی ایسی کلپ سامنے آئی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ وزیر اعظم کو پہلے سے دیے سوالوں کا جواب بھی پہلے سے لکھا ہوتا ہے۔

Published: undefined

عام انتخابات کے آخری مرحلہ کے لئے ووٹنگ میں محض چھ دن رہ گئے ہیں اور اس کے بعد یہ طے ہو جائے گا کہ مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت اقتدار میں رہے گی یا اسے عوام بے دخل کر دیں گے۔ لیکن اس سے پہلے وزیر اعظم نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بالا کوٹ کے تعلق سے ایک ایسا جوا ب دے دیا ہے جس میں رڈار تو بادلوں میں پھنس ہی گیا ہے، ساتھ میں ملک کی ساکھ اور وزیر اعظم کے عہدے کا وقار بھی تار تار ہو گیا ہے۔وزیر اعظم کے بیان کے بعد دفاعی ماہرین بھی اپنا سر کھجاتے نظر آ رہے ہیں۔

Published: undefined

اب اس انٹرویو کی ایسی کلپ سامنے آئی ہے جس میں نہ صرف سوال لکھا ہوا ہے بلکہ اس کا جواب بھی لکھا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وزیر اعظم مودی سے کچھ سیکنڈ بعد وہی سوال پوچھا بھی جاتا ہے۔ درج ذیل میں دیے گئے لنک کو دیکھیں اور اندازہ لگائیں۔

Published: undefined

اسی انٹرویو میں ایک اور انکشاف ہوا ہے اور وہ یہ کہ ہندوستان میں انٹر نیٹ بھلے ہی90 کی دہائی میں آیا ہو لیکن وزیر اعظم مودی کے لئے ای میل یا کسی تصویر کو ڈیجیٹل ٹرانسمٹ کرنے کی تکنیک ہندوستان میں ہی 1987-88میں شروع ہو چکی تھی۔

Published: undefined

اس پورے انٹرویو کا بہت زیادہ مذاق بن رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined