قومی خبریں

مودی گنگا لال بن کر آئے تھے رافیل کے دَلال بن کر جائیں گے: سدھو

کانگریس کے سینئر رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے مودی کی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بات کا جواب نہیں دیتے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کانگریس نے مودی کی قیادت والی نریندر مودی حکومت پر کئی بڑے سوال کھڑے کیے ہیں۔ صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر اور کانگریس کے سینئر رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ بولا ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں بے روزگاری، کسان اور رافیل سودے پر جم کر مودی حکومت کو گھیرا۔

Published: 06 May 2019, 5:10 PM IST

سدھو نے کہا ’’آج ہم حکومت کے فلیگ شپ منصوبوں کی پول کھولتے ہیں۔ مودی جی گنگا کی صفائی کی بات کر رہے ہیں لیکن وارانسی میں ہی گنگا میلی ہے۔ سپریم کورٹ بھی یہ کہہ چکا ہے کہ اس رفتار سے گنگا کی صفائی ہوئی تو اس میں دو سو سال لگیں گے‘‘۔ سدھو نے کہا کہ مودی حکومت نے این جی سی کی میٹنگ گزشتہ پانچ سالوں سے نہیں بلائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’مودی حکومت کے ڈجیٹل انڈیا کے وعدے بانس کی طرح لمبے اور کھوکلے ہیں کیونکہ جہاں سے منصوبہ کی شروعات ہونی تھی آج وہاں ہی انٹرنیٹ نہیں چل رہا ہے‘‘۔

Published: 06 May 2019, 5:10 PM IST

اسکل انڈیا منصوبہ کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ یہ بھی ایسا ہی ہے جس کے بارے میں کہا جا سکتا ہے کہ ’نام بڑے اور درشن چھوٹے‘۔ اس کے تحت چالیس لاکھ لوگوں کو تربیت دی گئی لیکن نوکری محض دس فیصد کو ہی ملی۔ انہوں نے کہا کہ ’’مودی حکومت میں نوکری ملی نہیں صرف حکومت نے نمبر بڑھا کر پیش کر دیئے، اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اسکل انڈیا میں کس طرح چالیس فیصدی فرضی انرولمنٹ ہوئے ہیں‘‘۔

Published: 06 May 2019, 5:10 PM IST

’سانسد آدرش گرام یوجنا‘ پر بولتے ہوئے سدھو نے کہا کہ ’’امرت اسکیم میں بھی کام نہیں ہوا اور ’سانسد آدرش گرام یوجنا‘ کے تیسرے مرحلہ میں کسی گاؤں کا انتخاب نہیں ہوا۔46 فیصد مرکزی وزراء نے اپنے گاؤں ہی نہیں چنے۔ وزیر اعظم نے دو گاؤں کا انتخاب کیا تھا جہاں آج یہ حالت ہے کہ 80 فیصد میں بیت الخلاء میں لکڑیاں رکھی جا رہی ہیں۔ سولر اسٹریٹ لگائی گئیں لیکن ان میں بیٹری نہیں ہیں‘‘۔

Published: 06 May 2019, 5:10 PM IST

سدھو نے کہا کہ ’’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘ کے684 کروڑ روپے کے65 فیصدی یعنی365 کروڑ روپے اشتہار پر خرچ کیے گئے ہیں۔ ریاستوں کو صرف 156 کروڑ روپے دیئے گئے اور 19 کروڑ دیئے ہی نہیں گئے‘‘۔

Published: 06 May 2019, 5:10 PM IST

وزیر اعظم پر سخت حملہ کرتے ہوئے سدھو نے انہیں جھوٹوں کے سربراہ کہہ کرمخاطب کیا ’’وہ پھر میری شکایت کریں گے۔ کہیں گے کہ سدھو مجھے جھوٹا بولتا ہے۔ میں بتا دوں کہ کمزور لوگ شکایت کرتے ہیں اور طاقتور لوگ تو شکست دیتے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ مودی آئے تو تھے گنگا لا ل بن کر اور جائیں گے رافیل کے دلال بن کر۔ میں ٹھوک کر بولتا ہوں اور مودی جی کوئی جواب نہیں دیتے‘‘۔

Published: 06 May 2019, 5:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 06 May 2019, 5:10 PM IST