قومی خبریں

مودی کابینہ نے ’بھیم یو پی آئی‘ کے استعمال پر انسینٹیو دینے کا کیا فیصلہ، 3 ملٹی لیول کوآپریٹو سوسائٹی بنانے کا بھی اعلان

مرکزی کابینہ نے کم رقم کے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کے لیے 2600 کروڑ روپے کی ’حوصلہ افزائی رقم‘ کو منظوری دینے کا فیصلہ کیا ہے، یعنی بھیم یو پی آئی سے ٹرانزیکشن پر انسینٹیو دیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ&nbsp;bhimupi.org.in</p></div>

تصویر بشکریہ bhimupi.org.in

 

مودی کابینہ کی اہم میٹنگ میں آج کچھ انتہائی اہم فیصلے لیے گئے ہیں۔ پہلا بڑا فیصلہ تو مرکزی کابینہ نے کم رقم کے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کے لیے 2600 کروڑ روپے کی ’حوصلہ افزائی رقم‘ کو منظوری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یعنی بھیم یو پی آئی سے ٹرانزیکشن پر انسینٹیو دیا جائے گا۔ ایک دیگر اعلان کیا ہے تین ملٹی لیول کوآپریٹو سوسائٹی کی تشکیل دینے کو لے کر۔ ان دونوں فیصلوں کو بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے، خصوصاً بھیم یو پی آئی سے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن پر انسینٹیو دینے کے فیصلے کو۔ اس سے ڈیجیٹل لین دینے میں خاطر خواہ اضافہ کی امید کی جا سکتی ہے۔

Published: undefined

مذکورہ بالا دونوں فیصلوں کے علاوہ مودی کابینہ نے پی ایم مفت اناج منصوبہ کا نام بدلنے کا بھی فیصلہ لیا ہے۔ گزشتہ کابینہ میٹنگ میں مفت اناج منصوبہ کو ایک سال کے لیے بڑھا دیا گیا تھا۔ 23 دسمبر کو ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ کے بعد خوردنی معاملوں کے وزیر پیوش گویل نے کہا تھا کہ قومی فوڈ سیکورٹی قانون کے تحت غریبوں کو مفت میں اناج مہیا کرایا جائے گا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ کووڈ-19 وبا کے دوران غریبوں کو مفت اناج تقسیم کرنے کا مذکور بالا منصوبہ اپریل 2020 میں شروع ہوا تھا۔ مفت اناج منصوبہ کی مدت کار 31 دسمبر کو ختم ہو رہی تھی، جسے بڑھانے کا فیصلہ کابینہ میٹنگ مین کیا گیا تھا۔ بہرحال، مودی کابینہ کی مزید ایک میٹنگ گزشتہ 4 جنوری کو بھی ہوئی تھی۔ اس میٹنگ میں بھی کچھ اہم فیصلے لیے گئے تھے۔ میٹنگ کے بعد مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے نیشنل گرین ہائیڈروجن کو مرکزی کابینہ سے منظوری ملنے کی جانکاری بھی دی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو