قومی خبریں

وزیر اعظم مودی پھر گجرات الیکشن جیتنے کی سازش میں مصروف: کانگریس

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے ہفتہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ احمد پٹیل ہوں یا سونیا گاندھی ہوں، یہ سب بہانہ ہے، اصل ہدف گجرات کا الیکشن ہے۔

پون کھیڑا / یو این آئی
پون کھیڑا / یو این آئی 

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی گجرات اسمبلی انتخابات جیتنے کے لئے ہر بار اسی طرح کی منصوبہ بندی کرتے ہیں اور اس بار بھی وہ گجرات میں آنجہانی کانگریس لیڈر احمد پٹیل کا نام لے کر سیاسی پولرائزیشن کی کوشش کر رہے ہیں۔

Published: undefined

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے ہفتہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گجرات فسادات کے لیے تشکیل دی گئی خصوصی تفتیشی ٹیم نے آنجہانی احمد پٹیل کا نام لے کر کانگریس کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان کہنا تھا کہ احمد پٹیل ہوں یا سونیا گاندھی ہوں، یہ سب بہانہ ہے، اصل ہدف گجرات کا الیکشن ہے۔

Published: undefined

پون کھیڑا نے کہا کہ وزیر اعظم مودی گجرات میں انتخابات جیتنے کے لیے طویل عرصے تک اسی طرز پر کام کرتے ہیں۔ انتخابات سے عین قبل وہ اقلیتوں کا نام لے کر عوام کے جذبات بھڑکانے کا کام کرتے ہیں اور اب اسمبلی انتخابات قریب ہیں تو انہوں نے گجرات فسادات کی ذمہ داری سے خود کو بری الذمہ قرار دیتے ہوئے آنجہانی کانگریس لیڈر احمد پٹیل کو نشانہ بنایا ہے اور کہا کہ حکومت کے اشارے پر کام کرنے والی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے احمد پٹیل کا نام لے کر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی طرف سے انتخابات جیتنے کی جو سازش رچی جا رہی ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ پہلے وہ کہتے تھے کہ ان کے خلاف پڑوسی ممالک سے سازش ہو رہی ہے اور اب وہ ملک کے وزیر اعظم ہیں تو بین الاقوامی سطح پر سازش کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل کانگریس حتیٰ کہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور سابق آرمی چیف دیپک کپور پر بھی ان کے خلاف سازش کرنے کا الزام لگایا گیا تھا جس کے لیے انہیں ڈاکٹر سنگھ سے معافی مانگنی پڑی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined