قومی خبریں

اورنگ زیب کی قبر کھودنے کی ایم این ایس اور بی جے پی کی دھمکی

شردپوار نے پوچھا کہ کیابی جے پی اور ایم این ایس مہاراشٹر میں اورنگزیب کی قبر کو نقصان پہنچانے کا معاملہ اٹھا کر ایک نیا تنازعہ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد کے نزدیک خلد آباد میں واقع شہنشاہ اورنگ زیب کی قبر کو کھودنے کے بھارتیہ جنتا پارٹی اور مہاراشٹر نو نرمان سینا کی دھمکی کے بعد قبر کے آس پاس حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

Published: undefined

ایم این ایس ورکر گجانن کالے نے منگل کو اورنگ زیب کی قبر کی ضرورت پر سوال اٹھایا تھا جبکہ بی جے پی ایم ایل سی پرساد لاڈ نے دھمکی دی ہے کہ اورنگ زیب کی قبر کو اکھاڑ پھینک دیاجائیگا،کیونکہ اس کی وجہ سے اورنگ آباد میں سیاحتی سرگرمیاں زیادہ ہیں۔

Published: undefined

ایم این ایس لیڈر گجانن کالے کی دھمکی کے بعد قبر کے اطراف مہاراشٹر پولیس اور اور آرکیا لوجیکل سروے آف انڈیا کی جانب سے زائد فورس تعینات کردی گئی ہے، لیکن فی الحال اسے عام سیاحوں کے لئے بند نہیں کیا گیا ہے۔

Published: undefined

گجانن کالے نے زائد حفاظتی انتظامات ہٹانے کا فوری مطالبہ کیا ہے جبکہ پرساد کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کایہی ہندو توا برانڈ ہے کہ ہے کہ ہنومان چالیسہ پڑھنے والوں کوملک دشمن قرار دیاجاتا ہے ۔انہوں نے اورنگزیب کو ہندو مخالف قرار دیااور مندروں کو توڑاگیا اور سنبھاجی کو جیل میں بھیجاگیا۔
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شردپوار نے پوچھا کہ کیابی جے پی اور ایم این ایس مہاراشٹر میں اورنگزیب کی قبر کو نقصان پہنچانے کا معاملہ اٹھا کر ایک نیا تنازعہ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ حال میں مجلس اتحاد المسلمین کے رہنماء اکبر الدین اویسی کے اورنگ آباد دورہ کے دوران اورنگ زیب کی قبر کا دورہ کرنے پر بی جے پی ایم این ایس نے اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ انہیں بھی اورنگ زیب کے بغل میں دفنا دیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined