
منریگا بچاؤ سنگرام
’’منریگا کوئی معمولی منصوبہ نہیں ہے۔ اس سے گاؤں میں لوگوں کو اپنے ہی علاقہ میں کام ملتا ہے اور لوگ ہجرت کرنے سے بچ جاتے ہیں۔ لیکن غریب مخالف مودی حکومت اسے برباد کر رہی ہے۔ اس سے مہاتما گاندھی جی کا نام تک ہٹا دیا گیا ہے۔‘‘ یہ بیان کانگریس نے آج اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر جاری کیا ہے، جو کہ ’منریگا‘ میں بدلاؤ کیے جانے کے خلاف ملک گیر سطح پر مہم چلا رہی ہے۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف ریاستوں میں مودی حکومت کے ذریعہ لائے گئے ’جی رام جی‘ قانون کے خلاف ہوئے مظاہرے کی تصویریں بھی جاری کی ہیں، جن میں لوگوں کی زبردست بھیڑ دیکھی جا سکتی ہے۔
Published: undefined
کانگریس نے آج ’منریگا بچاؤ سنگرام‘ کے تحت آندھرا پردیش، تمل ناڈو، ہماچل پردیش، مغربی بنگال، راجستھان، گوا، بہار، جھارکھنڈ، پنجاب، چھتیس گڑھ، سکم وغیرہ ریاستوں میں مودی حکومت کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ ’منریگا‘ میں کی گئی تبدیلیوں کو واپس لیا جائے۔ کانگریس نے چھتیس گڑھ میں کیے گئے احتجاجی مظاہرہ کی کچھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا ہے کہ ’’ہم اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ حکومت کو جھکنا ہی پڑے گا، مزدوروں کے حقوق لوٹانے ہی پڑیں گے۔‘‘
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ کانگریس کے ذریعہ ملک گیر سطح پر شروع کیا گیا ’منریگا بچاؤ سنگرام‘ 25 فروری تک جاری رہنے والا ہے، پارٹی نے عوام سے گزارش کی ہے کہ اس مہم سے بڑی تعداد میں جڑیں۔ اس مہم سے جڑنے کے لیے پارٹی نے موبائل نمبر اور کیو آر کوڈ بھی جاری کیا ہے۔ آج ’ایکس‘ پر جاری ایک پوسٹ میں کانگریس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ’’ہمارے ساتھ آئیں اور حقوق کی اس عوامی تحریک میں شراکت دار بنیں۔ ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائیں، ملک کے تئیں اپنی ذمہ داری نبھائیں۔‘‘ اس پوسٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی منسلک کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ’’منریگا صرف ایک منصوبہ نہیں ہے، بلکہ ’کام کے حق‘ کا ایک نظریہ تھا، جس پر مودی حکومت نے حملہ کر دیا۔ ملک کی الگ الگ ریاستوں میں یہ منصوبہ کروڑوں لوگوں کے لیے کم از کم مزدوری یقینی بناتی تھی۔ لیکن نریندر مودی حکومت کے ایک فیصلہ نے ملک اور غریب عوام کا نقصان کر دیا ہے۔ لیکن کانگریس پارٹی عوام کے حقوق پر کسی بھی قیمت پر حملہ نہیں ہونے دے گی۔ اس لیے منریگا کو بچانے کے لیے ملک گیر مہم سے جڑیں۔‘‘
Published: undefined
کانگریس نے مزید ایک ویڈیو ’ایکس‘ پر جاری کی ہے۔ اس ویڈیو میں بھی وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ ’’منریگا، یو پی اے حکومت کے ذریعہ لائے گئے اس منصوبہ نے دیہی معیشت کو مضبوطی فراہم کرنے کا کام کیا۔ دیہی عوام کو اپنے گھر کے پاس ہی روزگار دیا۔ لیکن نریندر مودی نے اس منصوبہ سے نہ صرف مہاتما گاندھی کا نام ہٹا کر ان کی بے عزتی کی، بلکہ اس کے اصول بدل کر مزدوروں کے حقوق بھی چھین رہے ہیں۔‘‘ ویڈیو میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ’’مودی حکومت نے اس منصوبہ کا پورا بوجھ ریاستی حکومت پر ڈال دیا ہے۔ اس منصوبہ میں کسے کام ملے گا، وہ بھی مرکز میں بیٹھے لوگ طے کریں گے۔ پہلے اس کا فیصلہ گرام پنچایتیں کرتی تھیں۔ نریندر مودی کی یہ حکمت عملی غریبوں و مزدوروں کا حق چھیننے کی سازش ہے۔‘‘
Published: undefined
اس ویڈیو کو پوسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ کانگریس نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ پی ایم مودی کے عوام مخالف اس فیصلہ پر قطعی خاموش نہیں رہے گی۔ اس پوسٹ میں کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’نریندر مودی منریگا مخالف ہیں۔ منریگا وہ تاریخی منصوبہ تھا، جس نے دیہی علاقوں میں غریبوں کے عزت و وقار کی حفاظت کی۔ لیکن مودی حکومت منریگا کو ختم کر مزدوروں کے حقوق روندنے پر آمادہ ہے، جو ہم کبھی نہیں ہونے دیں گے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined