قومی خبریں

چنڈی گڑھ یونیورسٹی کے بعد آئی آئی ٹی بامبے میں ایم ایم ایس واقعہ، گرلس ہاسٹل کے باتھ روم کی ویڈیو بناتے ملزم گرفتار

آئی آئی ٹی بامبے نے کہا کہ احتیاط کے طور پر نائٹ کینٹین کو بند کر دیا گیا ہے اور اسے خاتون اسٹاف رکھے جانے پر ہی کھولا جائے گا، ملزم کے ذریعہ استعمال کیے گئے پائپ لائنوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

چنڈی گڑھ یونیورسٹی کے بعد آئی آئی ٹی بامبے کے گرلس ہاسٹل کے باتھ روم کی ویڈیو بنائے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ آئی آئی ٹی بامبے کے ایک کینٹین ملازم کو منگل کے روز گرلس ہاسٹل کے باتھ روم کی ویڈیو مبینہ طور پر ریکارڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ زون ایکس کے پولیس ڈپٹی کمشنر مہیشور ریڈی نے بتایا کہ ملزم کا موبائل فون پولیس کے پاس ہے، آگے کی جانچ جاری ہے اور ملزم کو بدھ کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Published: undefined

یہ واقعہ اتوار کی دیر رات پیش آیا جب ایک طالبہ نے آئی آئی ٹی بامبے احاطہ کے ہاسٹل 10 کے باتھ روم کے باہر ایک کھڑکی پر ایک موبائل فون دیکھا اور افسران کو اس کی جانکاری دی۔ پوئی پولیس اسٹیشن کو مطلع کیا گیا جس کے بعد ایک ٹیم وہاں پہنچی۔ بعد ازاں پانچ کینٹین ملازمین سے پوچھ تاچھ کی گئی جس میں ایک 22 سالہ کینٹین ملازم کو کلیدی مشتبہ ملزم کی شکل میں شناخت کر اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

Published: undefined

آئی آئی ٹی بامبے نے ایک بیان جاری کر کہا کہ نائٹ کینٹین کا ایک ملازم ہاسٹل کے باتھ روم میں جھانکتا ہوا پکڑا گیا۔ اس نے طالبات کے نجی مقام کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی، جسے طالبات کی مستعدی کی وجہ سے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا اور پولیس کو سونپ دیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سائبر جانچ سمیت پوری جانچ ممبئی پولیس کے ذریعہ کی جا رہی ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق آئی آئی ٹی بامبے کو جرائم پیشہ سے ضبط کیے گئے فون سے کسی بھی فوٹیج کو شیئر کرنے کی جانکاری نہیں ہے۔

Published: undefined

آئی آئی ٹی بامبے نے کہا کہ احتیاط کے طور پر نائٹ کینٹین کو فوراً بند کر دیا گیا ہے اور اسے تبھی کھولا جائے گا جب اس میں خاتون اسٹاف ہو۔ اس کے علاوہ ملزم کے ذریعہ استعمال کردہ پائپ لائنوں کو بند کر دیا گیا ہے اور اب طالبات کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے کہ کیا اضافی سیکورٹی انتظامات کیے جا سکتے ہیں۔

Published: undefined

اس درمیان پولیس سے ملی جانکاری کے مطابق ملزم کو تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے جس میں کم از کم ایک سال اور زیادہ سے زیادہ سات سال تک کی جیل ہو سکتی ہے۔ چنڈی گڑھ یونیورسٹی میں ہنگامہ ہونے کے کچھ ہی دنوں بعد یہ واقعہ سامنے آیا ہے جس سے گرلس ہاسٹلز کی سیکورٹی پر سوال کھڑے ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined