قومی خبریں

مختار انصاری کے ایم ایل اے بیٹے عباس انصاری کو سپریم کورٹ سے راحت، یوپی حکومت کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ نے عباس انصاری کی عرضی پر یوپی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ اسی کے ساتھ آرمس ایکٹ کے معاملہ میں عباس انصاری کی گرفتاری پر تا حکم ثانی روک لگا دی۔

عباس انصاری/  ویڈیو گریب
عباس انصاری/ ویڈیو گریب تصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: شہ زور لیڈر مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے عباس انصاری کی عرضی پر یوپی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ اسی کے ساتھ سپریم کورٹ نے آرمس ایکٹ کے معاملہ میں عباس انصاری کی گرفتاری پر تا حکم ثانی روک لگا دی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ لکھنؤ کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے پیر کے روز عباس انصاری کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔ مؤ سے سوبھاسپا (ایس بی ایس پی) کے ایم ایل اے عباس انصاری کو پہلے ہی مفرور قرار دیا جا چکا ہے۔ عباس انصاری پر الزام ہے کہ انہوں نے اسپورٹس کوٹے سے لیے گئے اسلحہ لائسنس پر جعلسازی کرتے ہوئے کئی ہتھیار حاصل کئے۔ عدالت نے 25 اگست کو عباس کو دفعہ 82 کے تحت مفرور قرار دیا تھا۔

Published: undefined

وہیں، شہ زور لیڈر مختار انصاری کی مشکلات میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ مختار انصاری کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں ای ڈی کئی رئیل اسٹیٹ تاجروں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ مختار کے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کی دیکھ بھال کرنے والے بلڈرز کو نوٹس بھیجے گئے ہیں۔ ای ڈی نے لکھنؤ کی رئیل اسٹیٹ کمپنی کے مالک کو نوٹس بھیجا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined