
اتر پردیش اسمبلی میں بدھ کے روز اس وقت ماحول جذباتی ہو گیا جب سماج وادی پارٹی (ایس پی) کی ممبراسمبلی وجما یادو نے اپنے شوہر جواہر یادو کے قتل کا معاملہ اٹھایا اور حکومت پر ملزمین کو جیل سے باہر نکلوانے کا الزام لگایا۔ ایس پی ممبر اسمبلی نے کہا کہ اب ان کی اور ان کے بیٹے کی جان کو خطرہ ہے، انہیں کب انصاف ملے گا؟
Published: undefined
ایس پی ایم ایل اے وجما یادو نے اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے اسپیکر سے کہا کہ وہ ذاتی طور پراپنی بات کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے شوہر جواہر یادو کو قتل کر دیا گیا، اس پر اسپیکر ستیش مہانا نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے... یہ معاملہ کئی باراٹھایا جا چکا ہے، اس سلسلے میں ہائی کورٹ کا فیصلہ ہونا ہے، آپ ہائی کورٹ میں یہ باتیں رکھیں۔ ہم یہاں عدالت کے کسی فیصلے پر بحث نہیں کر سکتے۔
Published: undefined
اسپیکر کے جواب پر وجما دیوی جذباتی ہو گئیں اور کہنے لگیں کہ میں بار بار اپنی بات کہوں گی کیونکہ ہمیں انصاف نہیں مل رہا ہے۔ ہمارا بھی قتل ہو جائے گا، ہمارے بیٹے اور بیٹی کو قتل کر دیا جائے گا۔ میرے شوہر کو قتل کرنے والوں کو نہ ہائی کورٹ نے ضمانت دی ہے اور نہ ہی سپریم کورٹ نے۔ حکومت نے ایک ماہ تک پیروی کی اور دعویٰ کیا کہ کپل کروریا کی بیٹی کی شادی ہے۔ بیٹی کی شادی ہوگئی، پھر بھی حکومت نے ایک مہینہ بڑھا دیا اور اُدے بھان کروریا کو بھی حکومت نے چھوڑ دیا۔
Published: undefined
ستیش مہانا نے کہا کہ حکومت رہا نہیں کرتی، عدالت رہا کرتی ہے۔ کون آدمی ہے جوعدالت کے بغیر چھوٹ سکتا ہے؟ اس پرایس پی ایم ایل اے نے کہا کہ عدالت نے رہا نہیں کیا، سر، حکومت نے چھوڑا ہے، پھرمیرا اور میرے بیٹے کا قتل ہوگا، تو ذمہ داری! اسمبلی بتائے کہ اگر کل کچھ ہوگیا تو... ایسے کھلے عام گھوم رہے ہیں... آپ کو میری بات کو بار بارسننا پڑے گا۔
Published: undefined
اس کے بعد اپوزیشن لیڈر ماتا پرساد پانڈے بھی کھڑے ہوئے اور انہوں نے اسپیکرسےایس پی ایم ایل اے کو سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ انہیں سیکورٹی دلوا دیجئے۔ اس پراسپیکر نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فراہم کی جائے گی، آپ کو کچھ نہیں ہوگا، حکومت بھی اس کا خیال رکھے گی۔
Published: undefined
بتا دیں کہ سماجوادی پارٹی لیڈر جواہر یادو کے قتل کالزام بی جے پی کے ٹکٹ پر دو بار ممبر اسمبلی رہ چکے اُدے بھون کروریا پر لگا تھا۔ جولائی 2024 میں یوپی حکومت نے اُدے بھان کروریا کو ان کے اچھے اخلاق کی وجہ سے معاف کر دی اوروہ جیل سے باہر آگئے۔ وجما دیوی پہلے بھی اس معاملے کو ایوان میں اٹھا چکی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined