سپریم کورٹ آف انڈیا / آئی اے این ایس
سپریم کورٹ نے بدھ کو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو انتباہ کیا ہے کہ اگر وہ گمراہ کن اشتہارات کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہے تو ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔ دراصل جسٹس ابھئے ایس اوکا اور جسٹس اجول بھوئیاں کی بنچ نے سینئر وکیل شادان فراست کی طرف سے پیش کردہ نوٹ کا جائزہ لیا اور یہ دیکھا کہ کئی ریاستیں متعلقہ ہدایات پر عمل نہیں کر رہی ہیں۔
بنچ نے کہا "ہم یہ واضح کرتے ہیں کہ اگر ہمیں یہ پتہ چلتا ہے کہ کسی ریاست یا مرکز کے زیر انتظام علاقہ نے متعلقہ ہدایات پر عمل آوری نہیں کی ہے تو ہمیں متعلقہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے خلاف عدالت کی توہین کے ضابطہ 1971 کے تحت کارروائی شروع کرنی پڑ سکتی ہے۔"
Published: undefined
گمراہ کن اشتہارات سے متعلق معاملہ 2022 میں انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن (آئی ایم اے) کے ذریعہ دائر ایک عرضی پر سماعت کرتے وقت عدالت عظمیٰ کے سامنے اٹھا تھا، جس میں پتنجلی آیوروید لمیٹڈ پر کووڈ ٹیکہ کاری مہم اور جدید طبی طریقوں کے خلاف گمراہ کن مہم چلانے کا الزام لگایا گیا تھا۔
سپریم کورٹ نے میڈیا میں شائع یا دکھائے جا رہے گمراہ کن اشتہارات کے پہلو کو اُجاگر کیا تھا، جو دوا اور جادوئی علاج (قابل اعتراض اشتہار) قانون، 1954 اور متعلقہ ضوابط، ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ، 1940 اور صارفین تحفظ ایکٹ، 1986 کے نظم کے برعکس ہے۔
Published: undefined
شادان فراست نے بدھ کو سماعت کے دوران کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ اب تک دائر حلف ناموں کے مطابق 1954 کے متعلقہ قوانین کے تحت درحقیقت کوئی مقدمہ نہیں چلایا جا رہا ہے۔
بنچ نے کچھ ریاستوں کے دائر حلف ناموں کا حوالہ دیا اور سوال کیا کہ انہوں نے حاصل شکایات کی بنیاد پر کارروائی کیوں نہیں کی۔ بنچ نے کہا کہ کچھ ریاستوں کو خلاف ورزی کرنے والوں کی شناخت کرنا مشکل لگا۔ بنچ نے کہا، "ہم اب توہین کی کارروائی کریں گے اور ہم ہر ایک ریاست کے ذریعہ کی گئی عمل آوری پر گہری جانچ کریں گے۔"
Published: undefined
بنچ نے کہا کہ وہ 10 فروری کو آندھرا پردیش، دہلی، گوا، گجرات اور جموں و کشمیر کے ذریعہ کی گئی تعمیل پر غور کرے گی اور اگر یہ ریاستیں عمل آوری رپورٹ پیش کرتے ہوئے حلف نامہ دائر کرنا چاہتی ہیں تو وہ 3 فروری تک ایسا کرنے کے لیے آزاد ہیں۔ بنچ نے مزید کہا کہ جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش اور پنجاب کے ذریعہ کی گئی تعمیل پر 24 فروری کو غور کیا جائے گا۔ اس نے کہا کہ دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ کی گؑئی عمل آوری پر 17 مارچ کو غور کیا جائے گا۔
Published: undefined
واضح ہو کہ عدالت عظمیٰ نے گزشتہ سال جولائی میں معاملے کی سماعت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آیوش وزارت کو گمراہ کن اشتہارات پر درج شکایتوں اور ان پر ہوئی پیش رفت کے بارے میں صارفین کو تفصیلات دستیاب کرانے کے لیے ایک ڈیش بورڈ قائم کرنا چاہیے۔ ساتھ ہی سپریم کورٹ نے گزشتہ سال اپریل میں مرکز اور ریاستی لائسنسنگ افسروں کو گمراہ کن اشتہارات سے نپٹنے کے لیے خود کو فعال کرنے کے لیے کہا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined