قومی خبریں

امیٹھی میں نابالغ لڑکی کی پٹائی سے پرینکا گاندھی برہم، 24 گھنٹے میں کارروائی نہ ہوئی تو زوردار تحریک کا عزم

پرینکا گاندھی نے نابالغ لڑکی کی پٹائی سے متعلق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، انھوں نے کہا کہ ملزمین کی 24 گھنٹوں کے اندر گرفتاری نہیں ہوئی تو کانگریس تحریک شروع کرے گی

پرینکا گاندھی، تصویر قومی آوز/ویپن
پرینکا گاندھی، تصویر قومی آوز/ویپن 

امیٹھی پولیس نے مبینہ طور پر دو موبائل فون چرانے والی لڑکی کی پٹائی کرنے کے الزام میں دو نوجوانوں کو گرفتار کر کے معاملہ درج کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی، جس میں رائے پور پھلواری گاؤں باشندہ سورج سونی اپنے دوست کے ساتھ لڑکی کی پٹائی کرتا ہوا دکھائی دیا۔

Published: undefined

سونی نے مبینہ طور پر سی سی ٹی وی فوٹیج سے لڑکی کی شناخت کی، لیکن اسے پولیس کو سونپنے کی جگہ خود اپنے دوست کے ساتھ مل کر لڑکی کی پٹائی کر دی۔ ویڈیو میں دو لوگ لڑکی کی پٹائی کرتے ہوئے اور اس کے بال کھینچتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان ڈنڈا لیے ہوئے ہے اور لڑکی کو زمین پر لیٹنے کے لیے کہہ رہا ہے۔ جیسے ہی وہ لیٹتی ہے، دوسرا نوجوان اس کے پیروں پر لاٹھی سے حملہ کرتا ہے۔

Published: undefined

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اس واقعہ پر یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پرینکا نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں کہا ہے کہ ملزمین کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار نہیں کیا گیا تو کانگریس پارٹی زوردار تحریک شروع کرے گی۔ انھوں نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امیٹھی میں دلت بچی کو بے رحمی سے پیٹنے والا یہ واقعہ قابل تنقید ہے۔ یوگی جی آپ کے راج میں ہر روز دلتوں کے خلاف اوسطاً 34 جرائم کے واقعات ہوتے ہیں اور 135 خواتین کے خلاف۔ پھر بھی آپ کا نظامِ قانون سو رہا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے مزید کہا کہ اگر 24 گھنٹے کے اندر اس غیر انسانی عمل کو کرنے والے جرائم پیشوں کو نہیں پکڑا گیا تو کانگریس پارٹی زوردار تحریک شروع کر کے آپ کو بیدار کرنے کا کام کرے گی۔

Published: undefined

امیٹھی کے ڈی ایس پی ارپت کپور نے کہا کہ ’’سوشل میڈیا کے ذریعہ سے ہماری جانکاری میں ایک ویڈیو آئی ہے جس میں امیٹھی شہر کے باشندہ سورج سونی اور شیوم اور کچھ لوگوں کے ذریعہ ایک نابالغ لڑکی کو پیٹتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جن کی پہچان کے بارے میں پتہ لگایا جا رہا ہے۔ فوراً ہم نے لڑکی اور اس کے والد سے رابطہ کیا۔ امیٹھی پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined