قومی خبریں

مودی حکومت کے وزرائے مملکت اب بی جے پی ہیڈکوارٹر میں ہفتہ میں 6 دن دیں گے ڈیوٹی، دی گئی خاص ذمہ داری!

پیر سے ہفتہ تک روزانہ صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک وزرائے مملکت کی بی جے پی ہیڈکوارٹر میں ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ سبھی مرکزی وزرائے مملکت پارٹی لیڈران و کارکنان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

بی جے پی کا پرچم، تصویر آئی اے این ایس
بی جے پی کا پرچم، تصویر آئی اے این ایس 

بی جے پی نے تنظیم کو مضبوطی فراہم کرنے کے لیے ایک خاص منصوبہ تیار کیا ہے۔ پارٹی میں گفت و شنید کا ماحول بہتر ہو اور تبادلہ خیال عام ہو، اس مقصد سے اب بی جے پی ہیڈکوارٹر میں مودی حکومت کے وزرائے مملکت کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔ اس نئے قدم کے تحت مودی حکومت کے وزرائے مملکت ہفتہ میں 6 دن صبح سے شام تک ہیڈکوارٹر میں ڈیوٹی دیں گے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزرائے مملکت پیر سے ہفتہ کے روز تک روزانہ صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک بی جے پی ہیڈکوارٹر میں موجود ہوں گے۔ یہ سبھی مرکزی وزراء پارٹی لیڈران اور کارکنان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ تنظیم اور حکومت کے درمیان بہتر تال میل اور بی جے پی کارکنان کی سماعت کا ذمہ ان سبھی وزرائے مملکت کے ذمہ ہوگا۔ مرکزی حکومت کے یہ وزرا بی جے پی تنظیمی انتخاب اور ریاستوں کے انچارج میں پارٹی عہدیداروں کی مصروفیت کا ازالہ بھی کریں گے۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ سبھی وزرائے مملکت ایک ساتھ بی جے پی ہیڈکوارٹر میں نہیں بیٹھیں گے، بلکہ سبھی کے لیے الگ الگ دن متعین ہوگا۔ آج، یعنی 28 جون کو وزیر مملکت برائے ترقیٔ خواتین و اطفال ساوتری ٹھاکر بی جے پی ہیڈکوارٹر میں دن بھر بیٹھیں گی۔ 30 جون کو وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ، یکم جولائی کو وزیر مملکت برائے سڑک ٹرانسپورٹیشن ہرش ملہوترا، 2 جولائی کو وزیر مملکت برائے قابئل درگا داس اوئیکے، 3 جولائی کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ایل مروگن، 4 جولائی کو وزیر مملکت برائے کوآپریٹیو کرشن پال گوجر کی بی جے پی ہیڈکوارٹر میں ڈیوٹی طے کی گئی۔

Published: undefined

پارٹی قیادت نے اس قدم سے متعلق کہا ہے کہ یہ پیش قدمی زمینی سطح پر کام کر رہے کارکنان کو براہ راست گفت و شنید کا موقع فراہم کرے گا اور رہنمائی بھی دستیاب کرائے گا۔ اس سے حکومت کے منصوبوں اور پالیسیوں کی سمجھ اور رسائی نیچے تک آسان ہوگی۔ ساتھ ہی تنظیم اور اقتدار کے درمیان بہتر تال میل بھی قائم ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined