قومی خبریں

فوجی اہکار لوگوں کو پیٹتے ہیں پھر ’جے شری رام‘ کے نعرے لگانے پر مجبور کرتے ہیں: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ 'فوجی اہلکار نیم شب کو لوگوں کو گھروں سے گھسیٹ کر باہر نکالتے ہیں اور انہیں زدوکوب کرتے ہیں، پھر ان بے گناہ لوگوں کو ’جے شری رام‘ کے نعرے لگانے پر مجبور کرتے ہیں۔

محبوبہ مفتی، تصویر یو این آئی
محبوبہ مفتی، تصویر یو این آئی 

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ حکومت ہند 'جے شری رام' کے نعرے لگوا کر جموں و کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کی پالیسی اپنا رہی ہے۔ انہوں نے یہ باتیں سری نگر کے مضافاتی علاقہ ایچ ایم ٹی میں ملی ٹنٹوں کے حملے جس میں سیکورٹی فورسز کے دو اہلکار جاں بحق ہوئے تھے، کے بعد فوج کے ہاتھوں لوگوں کی مبینہ مار پیٹ کے تناظر میں اپنے ایک ٹوئٹ میں کی ہیں۔

Published: undefined

موصوفہ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ 'فوجی اہلکار نیم شب کو لوگوں کو گھروں سے گھسیٹ کر باہر نکالتے ہیں اور انہیں زدوکوب کرتے ہیں، ان بے گناہ لوگوں کو جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کرتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ اب جموں و کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کے لئے ایسا کرنا حکومت ہند کا وژن ہے'۔

Published: undefined

بتادیں کہ سری نگر کے مضافاتی علاقہ خوشی پورہ ایچ ایم ٹی میں 26 نومبر کو ہونے والے ملی ٹنٹوں کے حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے جائے واردات کی متصل بستی کے لوگوں کو دوران شب گھروں سے باہر نکالا اور انہیں مبینہ طور پر زدوکوب کیا۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے انہیں اس سلسلے میں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined