قومی خبریں

’تین دن سے میری سیٹ کا مائک بند‘، کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے لوک سبھا اسپیکر کو لکھی چٹھی

ادھیر رنجن نے لوک سبھا اسپیکر کو خط میں لکھا کہ ’’میں آپ کو دوسری بار خط لکھ رہا ہوں اور ایوان کی کارروائی رخنہ انداز کرنے کے لیے حکومت کے ذریعہ اسپانسر سرگرمیوں کے بارے میں مطلع کرا رہا ہوں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ادھیر رنجن چودھری، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ادھیر رنجن چودھری، تصویر آئی اے این ایس

 

کانگریس کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری نے لوک سبھا میں اپنی سیٹ پر موجود مائک سے متعلق شکایت لوک سبھا اسپیکر سے کی ہے۔ انھوں نے ایک خط لکھ کر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو بتایا ہے کہ ان کا مائک تین دنوں سے بند ہے۔ ادھیر رنجن چودھری کا الزام ہے کہ حکومت کے ذریعہ اس طرح کے مسائل پیدا کیے جا رہے ہیں۔ انھوں نے خط میں لکھا ہے کہ ’’میری سیٹ کے پاس لگا مائک گزشتہ تین دنوں سے بند ہے۔ اس وجہ سے میں اپنی بات نہیں رکھ پا رہا ہوں۔‘‘

Published: undefined

اپنے خط میں ادھیر رنجن چودھری نے حکومت پر ایوان نہ چلنے دینے کا الزام عائد کیا۔ انھوں نے لوک سبھا اسپیکر کو خط میں لکھا کہ ’’میں آپ کو دوسری بار خط لکھ رہا ہوں اور ایوان کی کارروائی رخنہ انداز کرنے کے لیے حکومت کے ذریعہ اسپانسر سرگرمیوں کے بارے میں مطلع کرا رہا ہوں۔‘‘ خط میں وہ مزید لکھتے ہیں کہ جب پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا دوسرا حصہ شروع ہوا تب سے حکومت ایوان میں ہنگامہ کر کارروائی کو رخنہ انداز کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ سب سے زیادہ فکر والی بات تو یہ ہے کہ حکومت کے وزراء بڑھ چڑھ کر اس ہنگامے کی قیادت کر رہے ہیں۔

Published: undefined

ادھیر رنجن چودھری نے لوک سبھا میں اپنے ساتھ ہو رہے سلوک کا بھی تذکرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کو اپنی بات رکھنے کا موقع تک نہیں دیا جا رہا ہے۔ میں آپ کی جانکاری میں مزید ایک بات لانا چاہتا ہوں کہ گزشتہ تین دنوں سے میری سیٹ کا مائک بھی بند ہے۔ اس وجہ سے میں اپنی پارٹی کے لیڈر راہل گاندھی پر لگائے جا رہے الزامات کا جواب نہیں دے پا رہا ہوں۔ ایسے میں آپ سے التجا ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران کو اپنی بات رکھنے کا مناسب موقع فراہم کیا جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined