قومی خبریں

پہلی بار آئی این ایس وکرانت پر اترا مگ-29

ہندوستانی بحریہ نے مقامی طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت کے آپریشن کی طرف ایک بڑا قدم بڑھاتے پہلی بار جہاز پر مگ 29 کو کامیابی کے ساتھ اتارا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

کوچی: ہندوستانی بحریہ نے مقامی طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت کے آپریشن کی طرف ایک بڑا قدم بڑھاتے پہلی بار جہاز پر مگ 29 کو کامیابی کے ساتھ اتارا۔ اس نے بحریہ کے جنگی طیارہ بردار بحری جہازوں کی ڈیزائننگ، تعمیر اور آپریٹنگ میں ہندوستان کی مہارت ظاہر ہوتی ہے۔

Published: undefined

اس موقع پر بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے یہاں ایک پریس ریلیز میں کہا، "ہندوستان کے پہلے مقامی طیارہ بردار بحری جہاز پر مقامی ساختہ ہلکے فائٹر طیارے کی کامیاب لینڈنگ اور ٹیک آف ایک خود انحصاری کے ہمارے اجتماعی وژن کو پورا کرنے کی طرف بڑا قدم ہے"۔

Published: undefined

آئی این ایس وکرانت پہلا دیسی ساختہ طیارہ بردار بحری جہاز ہے اور ہمارے ملک کا اب تک کا سب سے پیچیدہ جنگی جہاز ہے۔ فخر کی بات ہے کہ اس جہاز کو ہندوستانی بحریہ کے وار شپ ڈیزائن بیورو نے اندرون ملک ڈیزائن کیا ہے اور اسے کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ نے بنایا گيا ہے۔

یہ جہاز 4 اگست 2021 کو پہلے سمندری ٹرائل کے لیے روانہ ہوا۔ یہ جنگی جہاز 2 ستمبر 2022 کو ہندوستانی بحریہ میں شامل ہوا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined