قومی خبریں

مشرق وسطیٰ کا بحران: ہندوستان میں پھنسے غیر ملکی شہریوں کو راحت، ویزا میں توسیع کے لیے ایڈوائزری جاری

ویزا میں توسیع کے لیے جاری ایڈوائزری ان ہزاروں غیر ملکی مسافروں کے لیے بڑی راحت ہے جن کے پاس موجودہ ویزا ختم ہونے والا ہے اور وہ پروازوں کی عدم دستیابی کے باعث اپنے ملک واپس نہیں جا پا رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>وزارت خارجہ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

وزارت خارجہ، تصویر آئی اے این ایس

 

امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد پورے مشرق وسطیٰ میں فضائی حدود (ایئر اسپیس) پر سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ ان پابندیوں کا براہ راست اثر بین الاقوامی پروازوں پر پڑا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں سیکورٹی کے گہرے بحران اور پروازوں کی منسوخی کے پیش نظر ہندوستانی حکومت انے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ اتوار (یکم مارچ) کو وزارت خارجہ نے سفری پابندیوں کے باعث ہندوستان میں پھنسے غیر ملکی شہریوں کے لیے ایک خاص ایڈوائزی جاری کی ہے۔ حکومت نے ان غیر ملکی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ویزے کی ٹائم لائن میں توسیع کے لیے فوری طور پر متعلقہ افسران سے رابطہ کریں۔

Published: undefined

ہندوستانی حکومت کی یہ ایڈوائزری ان ہزاروں مسافروں کے لیے بڑی راحت ہے جن کے پاس موجودہ ویزا ختم ہونے والا ہے اور وہ پروازوں کی عدم دستیابی کے باعث اپنے ملک واپس نہیں جا پا رہے ہیں۔ وزارت خارجہ نے غیر ملکی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے قیام کو قانونی برقرار رکھنے کے لیے جلد از جلد سرکاری کارروائیاں مکمل کریں۔

Published: undefined

ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ علاقائی ایف آر او دفاتر مدد کے لیے تیار ہیں۔ وہاں موجود افسران ضروری معلومات اور رہنمائی فراہم کریں گے۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ پروازیں بند ہونے کی وجہ سے کتنے غیر ملکی سیاح ہندوستان میں پھنسے ہوئے ہیں۔ حکومت صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں فضائی ٹریفک کا نظام پوری طرح درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ پروازوں کی صورتحال انتہائی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ ایئر انڈیا نے اتوار کے لیے اپنی مزید 22 بین الاقوامی پروازیں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب تک ایئر انڈیا کی کل 50 بین الاقوامی پروازیں اس بحران کی نذر ہو چکی ہیں۔ وزارت شہری ہوا بازی کے اعداد و شمار کے مطابق مشرق وسطیٰ میں فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے یکم مارچ کو کئی ہندوستانی ایئر لائنز کی تقریباً 444 بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہونے کا خدشہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined