قومی خبریں

مغربی اور مشرقی اتر پردیش کو لے کر محکمہ موسمیات نے جاری کیا ریڈ الرٹ

آج صبح دہلی کے کئی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ریکارڈ کی گئی۔ قومی دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 23.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور صبح 8.30 بجے نسبتا نمی 85 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

نئی دہلی: ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جمعہ کو قومی دارالحکومت اور اس سے ملحقہ علاقوں کے لیے یلو الرٹ جاری کیا، ان علاقوں میں ہلکی بارش کے ساتھ ابر آلود آسمان کی پیش گوئی کی ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ نے مغربی اور مشرقی اتر پردیش کے لیے ریڈ الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ آج صبح دہلی کے کئی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ریکارڈ کی گئی۔ قومی دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 23.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور صبح 8.30 بجے نسبتا نمی 85 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Published: undefined

آئی ایم ڈی نے بتایا کہ دارالحکومت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہنے کا امکان ہے۔ آج صبح دہلی میں ہوا کا معیار بیشتر مقامات پر معتدل زمرے میں رہا۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق دارالحکومت کے آنند وہار میں آج صبح 10 بجے ہوا کا معیار انڈیکس 107 ریکارڈ کیا گیا۔

Published: undefined

دریں اثنا، آئی ایم ڈی نے مغربی اور مشرقی اترپردیش کے کئی حصوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ نے بتایا کہ ’’اترپردیش کے مغربی اور مشرقی حصوں میں تیز بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔‘‘ الرٹ جاری کرتے ہوئے آئی ایم ڈی نے بتایا کہ ’’ہریانہ اور مشرقی راجستھان کے الگ الگ حصوں میں تیز بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined