وزیر اعظم نریندر مودی کے یومِ پیدائش کے موقع پر راہل گاندھی نے پیش کی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی آج اپنا 71 واں یومِ پیدائش منا رہے ہیں، اس موقع پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے

راہل گاندھی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات کی فائل تصویر / Getty Images
راہل گاندھی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات کی فائل تصویر / Getty Images
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی آج اپنا 71 واں یومِ پیدائش منا رہے ہیں۔ ملک بھر کے تمام لیڈران انہیں یومِ پیدائش کی مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ اس موقع پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی انہیں وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’ہیپی برتھ ڈے مودی جی۔‘‘

دریں اثنا، صدر رام ناتھ کووند اور نائب صدر وینکیا نائیڈو نے بھی وزیر اعظم نریندر مودی کو یوپی پیدائش کی مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر کووند نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’ہندوستان کے وزیر اعظم کو یومِ پیدائش کی دلی مبارکباد۔ میری نیک تمنا ہے کہ آپ صحتیاب رہیں اور عمردراز ہو کر قوم کی خدمت انجام دیتے رہیں۔


ادھر، نائب صدر وینکیا نائیڈو نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’وزیر اعظم نریندر بھائی مودی کو یومِ پیدائش کی دلی مبارکباد! قوم کی خدمت میں وقف آپ کی صحتمند اور لمبی زندگی کی نیک خواہش کرتا ہوں۔‘‘

خیال رہے کہ وزیر اعظم مودی کے یوم پیدائش کے موقع پر بی جے پی نے 20 دن کی ملک گیر تقریب کی مہم چلائی ہے جو 7 اکتوبر کو ختم ہوگی جبکہ کانگریس پارٹی مودی کے یوم پیدائش کو ’قومی یومِ بیروزگار‘ کے طور پر منا رہی ہے۔’’

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */