قومی خبریں

سلطانپور: بیچ سڑک پر ایس پی امیدوار سے بھڑ گئیں مینکا گاندھی

مینکا گاندھی نے سلطان پور لوک سبھا سیٹ پر اتحاد کے امیدوار پر رائے دہندگان کو دھمکی دے کر ووٹنگ کو متأثر کرنے کا الزام لگایا ہے حالانکہ انتخابی افسر نے ان الزامات کا بے بنیاد بتایا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سلطانپور: مرکزی وزیر اور بی جے پی امیدوار مینکا گاندھی نے سلطان پور لوک سبھا سیٹ پر اتحاد کے امیدوار پر رائے دہندگان کو دھمکی دے کر ووٹنگ کو متأثر کرنے کا الزام لگایا ہے حالانکہ انتخابی افسر نے ان الزامات کا بے بنیاد بتایا ہے۔

Published: undefined

دریں اثنا سلطان پور میں ایک سڑک پر دونوں امیدواروں کے درمیان تیکھی بحث بھی ہوئی۔ بوتھ پر پہنچی مینکا گاندھی نے سونو سنگھ سے کہا کہ یہاں دبنگئی نہیں چلے گی۔

Published: undefined

اس کے بعد وہاں موجود سونو سنگھ نے اپنے حامیوں کو پیچھے جانے کو کہا۔ مینکا گناھی آج پولنگ کے درمیان بوتھ پر جاکر جائزہ لے رہی تھیں۔ اسی درمیان ان کی سماجوادی پارٹی کے امیدوار سے بحث ہوئی۔ مینکا گاندھی کے الزامات کو سونو سنگھ نے مسترد کر دیا ہے۔

Published: undefined

ینکا گاندھی نے کہا کہ اتحاد کے امیدوار چندر بھدر سنگھ گڑکے گاؤں میانگ میں رائے دہندگان کو اپنے حق میں ووٹ کرنے کے لئے دھمکا رہے ہیں جس سے ووٹگ کے متأثر ہونے کا شبہ ہے۔ ادھر پرگتی شیل سماج وادی پارٹی(لوہیا) امیدوار کملا یادو نےبھی اتحاد کے امیدوار پر گڑبڑی کا الزام لگایا ہے۔

Published: undefined

کمشنر منوج مشرا نے ان معاملوں میں لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں پوری طرح سے پرامن ووٹنگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس طرح کی شکایتیں ضلع الیکشن افسر سے ہوتی ہے۔ ان کے ذریعہ مجھے کوئی اطلاعی نہیں دی گئی ہے۔ فی الحال اس انتخاب میں کہیں کسی کو لا اینڈ آرڈر کو ہاتھ میں نہیں لینے دیا جائےگا۔ اگر ایسی شکایت آئی تو فورا کاروائی کی جائے گی۔

Published: undefined

اتحاد کے امیدوار سونو سنگھ نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا، ’’ہمارا کوئی حامی کسی کو نہیں ڈرا رہا ہے، اگر حامیوں کی بات کریں تے تو پرا گاؤں ہی ہمارا حامی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس گاؤں میں مینکا گاندھی کا کوئی ووٹر ہی نہیں ہے پھر وہ کیسے الزام لگا سکتی ہیںَ

(یو این آٗی ان پت کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined