قومی خبریں

رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے خلاف عدالت پہنچی ای ڈی، سمن کی تعمیل نہ کرنے کا الزام

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے خلاف راؤس ایونیو کورٹ میں شکایت درج کرائی ہے

<div class="paragraphs"><p>امانت اللہ خان، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

امانت اللہ خان، تصویر آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے خلاف راؤس ایونیو کورٹ میں شکایت درج کرائی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ دہلی وقف بورڈ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں سمن کی تعمیل نہیں کر رہے۔ رپورٹ کے مطابق عدالت اس معاملہ پر ہفتہ یعنی یعنی آج سماعت کر سکتی ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ 11 مارچ کو دہلی ہائی کورٹ نے اس معاملے میں عآپ کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو پیشگی ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

ای ڈی نے امانت اللہ خان کے خلاف دہلی وقف بورڈ کے ملازمین کی بھرتی میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق ایک معاملے میں کئی سمن جاری کیے تھے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔ یہ بھی الزام ہے کہ دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کے طور پر ان کی تقرری غیر قانونی طور پر کی گئی تھی۔

Published: undefined

الزام ہے کہ جب وہ وقف بورڈ کے چیئرمین تھے تو انہوں نے 32 لوگوں کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا۔ ای ڈی نے اس معاملے میں ذیشان حیدر، ان کی شراکت دار کمپنی اسکائی پاور، جاوید امام صدیقی، داؤد ناصر اور کوثر امام صدیقی کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔

تحقیقات کے دوران ای ڈی نے سی بی آئی، اے سی بی اور دہلی پولیس کی طرف سے درج ایف آئی آر کو بھی مدنظر رکھا۔ اوکھلا میں مبینہ طور پر ناجائز فنڈز سے خریدی گئی 36 کروڑ روپے کی جائیداد کے لیے 8 کروڑ روپے نقد دیے گئے۔ ای ڈی کا کہنا ہے کہ جائیداد امانت اللہ خان کے کہنے پر خریدی گئی تھی اور اس میں نقد لین دین کے ثبوت موجود ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined