قومی خبریں

سردار سروور پروجیکٹ: میدھا پاٹکر نے نویں دِن ختم کی اپنی بھوک ہڑتال

میدھا پاٹکر کے ساتھ بھوک ہڑتال پر بیٹھے نرمدا بچاؤ تحریک کے 6 دیگر کارکنان نے بھی اپنی بھوک ہڑتال ختم کی۔ بھوک ہڑتال کرنے والوں میں چار خواتین بھی شامل تھیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بڑوانی: نرمدا بچاؤ تحریک کی لیڈر میدھا پاٹکر نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کے نمائندے اور ریاست کے سابق چیف سکریٹری ایس سی بیہار سے بات چیت کے بعد اپنی بھوک ہڑتال اور دھرنا ختم کردیاہے۔

Published: 03 Sep 2019, 11:10 AM IST

بڑوانی ضلع کے چھوٹا بڑدا پہنچے ایس سی بیہار نے میدھا پاٹکر کو لیمو پانی پلا کر کل دیررات ان کی بھوک ہڑتال ختم کرائی۔میدھا پاٹکر کے ساتھ بھوک ہڑتال پر بیٹھے نرمدا بچاؤ تحریک کے چھ دیگر کارکنان نے بھی اپنی بھوک ہڑتال ختم کی،جن میں چار خواتین شامل تھیں۔

Published: 03 Sep 2019, 11:10 AM IST

پیر کی دیر شام وزیراعلی کمل ناتھ کے نمائندے کے طورپر چھوٹا بڑدا آئے سابق چیف سکریٹری ایس سی بیہار نے دھرنے کے مقام پر پہنچ کر میدھا پاٹکر اور ان کے ساتھیوں سے بات چیت کر کے انہیں وزیراعلی کے پیغام اور سردار سروور پروجیکٹ کی آبی سطح کو کم کروانے کی کوششوں کے بارے میں تفصیل سے اطلاع دی۔ایس سی بیہار نے میدھا پاٹکر اورمتاثرین سے بھی بات چیت کرکے پوری معلومات حاصل کی۔

Published: 03 Sep 2019, 11:10 AM IST

ایس سی بیہار نے اپیل کی کہ میدھا پاٹکر اور دیگر ساتھ اپنی صحت اور مدھیہ پردیش حکومت کے مکمل تعاون کے پیش نظر اپنی بھوک ہڑتال اور دھرنا ختم کردیں۔اس کے بعد طے ہوا کہ میدھا پاٹکر اور ساتھ 9ستمبر کو بھوپال میں نرمدا وادی ترقی اتھارٹی(این وی ڈی اے)کے عہدے داران کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔میٹنگ میں ان کے مسئلوں کا حل نہ ہونے پر بھوپال مین اپنے اگلے قدم پر فیصلہ کیا جائےگا۔

Published: 03 Sep 2019, 11:10 AM IST

میدھا پاٹکر اور ان کے ساتھ 25اگست سے بھوک ہڑتال اور دھرنےپر تھے۔سردار سروور باندھ آبی ذخائر سے منسلک مسئلے کے سلسلے میں میدھا پاٹکر اور ان کے ساتھیوں کی تحریک جاری ہے۔

Published: 03 Sep 2019, 11:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 03 Sep 2019, 11:10 AM IST