قومی خبریں

ٹرمپ کشمیر ثالثی معاملہ پر جھوٹ بول رہے ہیں،وزارت خارجہ کا دعوی کبھی نہیں کی بات

دیر رات وزارت خارجہ نے امریکی صدر ٹرمپ کے اس بیان کو خارج کر دیا کہ وزیر اعظم مودی نے کبھی کشمیر معاملہ پر ثالثی کرنے کے لئے کہا تھا

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا  

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد سیاسی گلیاروں میں ہنگامہ مچا ہوا ہے اور اس بیان کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے وزارت خارجہ نے دیر رات بیان دیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے کشمیر معاملہ پر کبھی ثالثی کر نے کے لئے نہیں کہا کیونکہ ہندوستان کا ہمیشہ سے موقف ہے کہ یہ معاملہ ہندوستان اور پاکستان کا آپسی معاملہ ہے اس میں تیسرے فریق کی ثالثی قبول نہیں ہے ۔

Published: undefined

واضح رہے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے اپنی ملاقات کے دوران کہا تھا کہ وہ کشمیر معاملہ میں ثالثی کے لئے تیار ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ان سے اس معاملہ میں ثالثی کرنے کے لئے کہا تھا ۔اس بیان کے بعد کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبد اللہ نے ٹویٹ کر کے سوال کیا تھا کہ یا تو ڈونالڈ ٹرمپ جھوٹے ہیں یا پھر کشمیر کے تعلق سے ہندوستان کی خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی آئی ہے ۔ اس کے بعد وزارت خارجہ نے بیان دیا کہ ہندوستان کو تیسرے فریق کی ثالثی قبول نہیں ہے ، وزیر اعظم نے کبھی کوئی ثالثی کی بات نہیں کی اور کشمیر معاملہ ہندوستان اور پاکستان کا آپسی مسئلہ ہے۔

Published: undefined

وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نےٹویٹ کیا ’’ہم نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس بیان کو دیکھا ہے کہ وہ کشمیر مدے پر ہندوستان اور پاکستان کے ذریعہ درخواست کئے جانے پر ثالثی کے لئے تیار ہیں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ امریکی صدر سے ایسی کوئی درخواست نہیں کی گئی اور یہ ہندوستان کا موقف ہے کہ پاکستان کے ساتھ سبھی مدوں پر دونوں ممالک کی آپس میں ہی بات ہو گی ۔ پاکستان کے ساتھ بات چیت کے لئے سرحد پار دہشت گردی کو ختم کرنے کی ضرورت ہوگی ۔ شملہ سمجھوتہ اور لاہور اعلانیہ ہندوستان اور پاکستان کو تمام مدوں کو حل کرنے کے لئے آپ سی بات چیت کا پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں ‘‘۔

Published: undefined

امریکی صدر ڈونالد ٹرمپ نے عمران خان کے امریکی دورے کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ’’اگر میں مدد کر سکتا ہوں تو میں ثالثی کرنا پسند کروں گا‘‘۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے ان سے دو ہفتہ پہلے جی۔20 کے سربراہی اجلاس میں کشمیر مدے پر ثالثی کرنے کے لئے کہا تھا ۔ٹرمپ نے کہا تھا ’’ میں دو ہفتہ پہلے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ تھا اور انہوں نے اس موضوع(کشمیر) کے بارے میں بات کی تھی اور انہوں نے حقیقت میں کہا ’کیا آپ ثالث بننا چاہیں گے؟ میں نے پوچھا ’کہاں‘ (مودی نے کہا ) کشمیر ‘‘۔ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سیاسی گلیاروں میں ہنگامہ مچا ہوا ہے ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined