فائل تصویر آئی اے این ایس
پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے غیر ملکی دورے پر تنقید کی تھی۔ وزارت خارجہ نے بھگونت مان کے اس تبصرے پر جمعرات یعنی 10 جولائی کو رد عمل ظاہر کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ کے بارے میں اس طرح کے تبصرے غیر ذمہ دارانہ اور افسوسناک ہیں۔
Published: undefined
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے 10 جولائی کو پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کے ریمارکس کو غیر مہذب قرار دیا۔ انہوں نے کہا، "ہم نے گلوبل ساؤتھ کے دوست ممالک کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کے حوالے سے ایک ریاست کے اعلیٰ حکام کے کچھ تبصرے دیکھے ہیں۔ یہ تبصرے انتہائی غیر ذمہ دارانہ، افسوسناک اور غیر مہذب ہیں۔" انہوں نے کہا، "دوست ممالک کے ساتھ تعلقات پر اس طرح کے تبصرے اس عہدے کے وقار کے مطابق نہیں ہیں۔ حکومت ہند اپنے آپ کو ایسے کسی بھی نامناسب بیانات سے مکمل طور پر الگ کر لیتی ہے جو ہمارے دوست ممالک کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو کمزور کرنے کا کام کرتے ہیں۔"
Published: undefined
پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے وزیر اعظم نریندر مودی کے غیر ملکی دوروں پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ صرف ان ممالک کا دورہ کرتے ہیں جن کی آبادی صرف 10,000 ہے۔ بھگونت مان نے کہا تھا، "وزیراعظم کہیں گئے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ یہ گھانا ہے۔ وہ واپس آنے والے ہیں اور ان کا استقبال ہے۔" انہوں نے کہا کہ "خدا ہی جانتا ہے کہ وہ کن کن ممالک کا دورہ کرتے ہیں، 'میگنیشیا'، 'گلویسیا'، 'ٹرویشیا'۔ وہ 140 کروڑ کی آبادی والے ملک میں نہیں رہتے، وہ ایسے ممالک کا سفر کرتے ہیں، جن کی آبادی صرف 10 ہزار ہے اور وہ وہاں سب سے زیادہ اعزازات حاصل کر رہے ہیں۔" بھگونت مان نے طنز کیا، "یہاں پنجاب میں، دس ہزار لوگ صرف ایک جے سی بی کو دیکھنے کے لیے جمع ہوجاتے ہیں۔" واضح رہے وزیر اعظم نریندر مودی اپنے غیر ممالک کا دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعرات یعنی 10 جولائی کو ہندوستان واپس آئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined