قومی خبریں

’نوپور شرما کو نکالنے سے کام نہیں چلے گا، جیل بھیجنا ہوگا‘، مایاوتی کا بی جے پی پر حملہ

بہوجن سماج پارٹی کی قومی صدر مایاوتی نے بی جے پی ترجمان نوپور شرما کو معطل کیے جانے پر کہا کہ ان کی معطلی یا نکالے جانے سے کام نہیں چلے گا بلکہ ان کو سخت قوانین کے تحت جیل بھیجنا چاہیے۔

مایاوتی، تصویر یو این آئی
مایاوتی، تصویر یو این آئی PHOOL CHANDRA

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے بی جے پی ترجمان نوپور شرما کو معطل کیے جانے پر کہا کہ ان کی معطلی یا نکالے جانے سے کام نہیں چلے گا بلکہ ان کو سخت قوانین کے تحت جیل بھیجنا چاہیے۔ مایاوتی نے پیر کے روز اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا جس میں لکھا ہے کہ ’’ملک میں سبھی مذاہب کا احترام ضروری ہے۔ کسی بھی مذہب کے لیے قابل اعتراض زبان کا استعمال مناسب نہیں۔ اس معاملے میں بی جے پی کو بھی اپنے لوگوں پر سختی سے شکنجہ کسنا چاہیے۔ صرف ان کو معطل کرنے اور نکالنے سے کام نہیں چلے گا بلکہ ان کو سخت قوانین کے تحت جیل بھیجنا چاہیے۔‘‘

Published: undefined

مایاوتی نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ ’’کانپور میں ابھی حال ہی میں جو تشدد ہوا ہے، اس کی تہہ تک جانا بہت ضروری ہے۔ اس تشدد کے خلاف ہو رہی پولیس کارروائیوں میں بے قصور لوگوں کو پریشان نہ کیا جائے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ کانپور میں جمعہ کی نماز کے بعد تشدد پیدا ہو گیا تھا۔ اس میں دو طبقات آپس میں متصادم ہو گئے تھے اور دونوں ہی طرف سے پتھربازی ہوئی تھی۔ اس واقعہ میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ پولیس نے واقعہ کے اہم ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ الزام ہے کہ نوپور شرما نے گزشتہ مہینے ایک نیوز چینل پر مباحثے کے دوران اسلام اور پیغمبرؐ صاحب پر متنازعہ تبصرہ کیا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ انہی بیانات کے سبب کانپور میں تشدد پھیلا تھا۔ اس معاملے پر بی جے پی کی مرکزی قیادت نے نوپور شرما کے خلاف اتوار کو کارروائی کرتے ہوئے انھیں پارٹی سے معطل کر دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined