قومی خبریں

ہندوستان کے پہلے جوہری تجربے کی 51ویں سالگرہ، راہل گاندھی نے اندرا گاندھی کو پیش کیا خراجِ تحسین

ہندوستان نے 18 مئی 1974 کو راجستھان کے پوکھرن میں پہلا جوہری تجربہ کیا۔ راہل گاندھی نے اندرا گاندھی کو یاد کرتے ہوئے سائنس دانوں کو خراج تحسین پیش کیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

 

نئی دہلی: ہندوستان نے آج سے ٹھیک 51 سال قبل 18 مئی 1974 کو دنیا کے سامنے اپنی جوہری طاقت کا مظاہرہ کیا۔ راجستھان کے پوکھرن علاقے میں کیے گئے اس پہلے ایٹمی تجربے کو ’آپریشن اسمائلنگ بدھّا‘ کا نام دیا گیا تھا۔ اس تاریخی موقع پر کانگریس کے رکن پارلیمان اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے سابق وزیراعظم اور اپنی دادی اندرا گاندھی کو یاد کیا اور ان کے دور اندیش اور فیصلہ کن قیادت کی تعریف کی۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا، ’’محترمہ اندرا گاندھی کی قیادت میں، ہندوستان نے 51 سال پہلے راجستھان کے پوکھرن میں 'آپریشن اسمائلنگ بدھّا' کے نام سے پہلا جوہری تجربہ کیا۔‘‘

انہوں نے ان سائنس دانوں اور محققین کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی محنت اور قابلیت نے ہندوستان کو جوہری طاقت سے لیس ممالک کی صف میں کھڑا کر دیا۔ راہل نے لکھا، ’’میں ان باصلاحیت سائنس دانوں اور محققین کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی لگن نے یہ ممکن بنایا۔ ان کی وراثت آج بھی زندہ ہے اور آئندہ نسلوں کو تکنیکی ترقی اور ملک کی دفاعی صلاحیت مضبوط کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔‘‘

Published: undefined

یہ جوہری تجربہ ایک دہائی سے زائد کی محنت کا نتیجہ تھا، جس میں کئی معروف ہندوستانی سائنس دانوں نے خفیہ طور پر کام کیا۔ ہندوستان نے اس تجربے کو مکمل رازداری کے ساتھ انجام دیا اور جیسے ہی دنیا کو اس کی خبر ملی، بین الاقوامی سطح پر ہلچل مچ گئی۔ امریکہ سمیت کئی ممالک نے ہندوستان پر اقتصادی اور سائنسی پابندیاں عائد کر دیں۔

1974 سے پہلے صرف پانچ ممالک — امریکہ، روس، فرانس، برطانیہ اور چین — جوہری طاقت رکھتے تھے۔ ہندوستان کے اس اقدام نے عالمی برادری کو حیرت میں ڈال دیا اور اسے چھٹا جوہری ہتھیار رکھنے والا ملک بنا دیا۔

Published: undefined

چند دہائیوں بعد، مئی 1998 میں ہندوستان نے پوکھرن میں ہی دوبارہ ایٹمی تجربات کیے جنہیں ’آپریشن شکتی‘ کا نام دیا گیا۔ اس بار پانچ جوہری دھماکے کیے گئے، جن کے ذریعے ہندوستان نے اپنی فوجی صلاحیت کا بھرپور اظہار کیا۔ پوکھرن میں ہونے والے یہ دونوں تجربات نہ صرف ہندوستان کی دفاعی خودمختاری کی علامت بنے، بلکہ انہوں نے دنیا کو یہ واضح پیغام بھی دیا کہ ہندوستان اپنی سلامتی کے معاملے میں کسی پر انحصار نہیں کرتا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined