قومی خبریں

ہماچل پردیش: مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف کانگریس کا زبردست احتجاجی مارچ

اس احتجاجی مارچ میں ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو بھی شریک ہوئے اور کہا کہ ہماچل کی جمہوریت کی روایت اور ہماچل واسیوں کے مینڈیٹ پر حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ویڈیو گریب</p></div>

تصویر ویڈیو گریب

 

ریاستی حکومت کو بی جے پی کے ذریعے غیرمستحکم کرنے کی کوشش کے خلاف ریاست کی راجدھانی شملہ میں کانگریس نے زبردست احتجاجی مارچ نکالا۔ اس مارچ میں ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو، ان کی کابینہ کے وزرا اور ریاستی کانگریس کی صدر پرتبھا سنگھ بھی شامل ہوئیں۔

Published: undefined

ہماچل پردیش کانگریس کمیٹی کے ذریعے نکالا گیا یہ احتجاجی مارچ تاریخی رج میدان میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ سے شروع ہوا اور امبیڈکر چوک پر ختم ہوا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ سکھو نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے ہماچل پردیش میں کانگریس کو دیے گئے عوامی مینڈیٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے ’غیر اخلاقی اور غیر جمہوری‘ طریقے سے ریاست میں کانگریس کی حکومت کو گرانے کی کوشش کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے جمہوری طور پر منتخب ریاستی حکومت کو غیر آئینی طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ریاستی حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی اور ریاست کے عوام کی خدمت کرتی رہے گی۔

Published: undefined

اس مارچ کے بارے میں ’ایکس‘ پر معلومات دیتے ہوئے وزیر اعلی سکھویندر سنگھ سکھو نے لکھا ہے کہ ’’پیسے کی طاقت کے خلاف عوام کی جنگ اور جھوٹ کے خلاف سچ کی مشعل روشن ہوچکی ہے۔ آج شملہ کے رج میدان تک مرکز کی بی جے پی حکومت کے ذریعے جمہوریت پر کیے جا رہے حملوں و پیسوں کی طاقت کے ذریعے عوامی مینڈیٹ کو کچلنے کی کوشش کے خلاف نکالے گئے جلوس میں حصہ لیا۔ ہماچل کی جمہوریت کی روایت اور ہماچل واسیوں کے مینڈیٹ پر حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined