
تصویر : وپن؍ قومی آواز
مغربی دہلی کے پالم علاقے میں آج (بدھ ) زبردست آگ لگ گئی۔ یہ واردات سادھ نگرعلاقے کے رام پھل چوک کے قریب ایک 5 منزلہ عمارت میں ہوئی۔ اس واقعے میں 3 بچوں سمیت 9 لوگوں کی دردناک موت ہو گئی۔ آگ اتنی بھیانک تھی کہ اسے بجھانے کے لیے 30 فائر انجنوں کو جائے وقوعہ پر بلانا پڑا۔ حادثے میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے عمارت سے مجموعی طور پر 10 لوگوں کو بچا لیا ہے۔ تاہم مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
Published: undefined
ڈپٹی فائر چیف ایس کے دوا نے بتایا کہ عمارت کو ٹھنڈا کرنے کا عمل جاری ہے۔ عمارت ٹھنڈی ہونے کے بعد ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ بتایا جارہا ہے کہ عمارت میں تقریباً 22 افراد پر مشتمل خاندان رہتا ہے جن میں سے 10 سے 12 افراد گوا گھومنے گئے ہوئے ہیں۔ اس وقت جو گھر میں تھے وہ آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔ عمارت میں لگی آگ پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے لیکن آگ پوری طرح سے نہیں بجھی ہے۔ دھوئیں کا گہرا بادل مسلسل اٹھ رہا ہے۔ فائر فائٹرز عمارت کو ٹھنڈا کرنے کے لیے مسلسل پانی کا چھڑکاؤ کر رہے ہیں۔
Published: undefined
جس عمارت میں آگ لگی ہے وہاں بیسمنٹ، گراؤنڈ فلور اور مستقل ٹین کی شیڈ بنی ہوئی 4 منزلیں ہیں۔ بیسمنٹ، گراؤنڈ اور فرسٹ فلور پر کپڑوں اور کاسمیٹک کی دکانیں ہیں جبکہ دوسری اور تیسری منزل پر لوگ رہتے ہیں۔ آگ لگتے ہی دو لوگوں نے عمارت سے چھلانگ لگا دی تھی اس وجہ سے وہ بھی زخمی ہوگئے۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ آگ بجھانے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ تاہم آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ مغربی دہلی کے دوارکا میں ہفتہ کو بھی ایک 4 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی تھی۔ کئی فائر فائٹرز کی کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ پولیس کے مطابق پالم کے رہنے والے آشیش بھاردواج کو جمعہ کے روز چین سے تقریباً 70-80 لاکھ روپے مالیت کے کپڑوں کی کھیپ ملی تھی، جسے گراؤنڈ فلور پارکنگ میں رکھا گیا تھا اور آگ لگنے سے پورا اسٹاک جل کر خاک ہو گیا تھا۔
Published: undefined
اس سلسلے میں دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ پالم علاقے میں ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے بارے میں جان کر بہت افسوس ہوا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق 6 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے اور کچھ اب بھی عمارت کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔ ضلع انتظامیہ، دہلی فائر سروس اور دہلی پولیس ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے مجسٹریل انکوائری کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے سب کی سلامتی کے لیے دعا کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined