قومی خبریں

ممبئی میں ای ڈی دفتر کی عمارت میں شدید آتشزدگی، آگ پر قابو پانے میں لگیں فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں

جس عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا وہاں ای ڈی کا دفتر واقع ہے جس میں کئی بڑے رہنماؤں اور کاروباریوں کے خلاف معاملے کی جانچ کے دستاویز رکھے ہوئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

جنوبی ممبئی کے ’بلارڈ اسٹیٹ‘ علاقے میں اتوار کی صبح انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر کی عمارت میں شدید آگ لگ گئی۔ مقامی افسروں نے یہ اطلاع دی۔ افسروں نے بتایا کہ واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ آتشزدگی کا یہ واقعہ 2 بج کر 31 منٹ پر پیش آیا۔ اس کے بعد فائر بریگیڈ محکمہ کو کُریمبھائے روڈ پر گرینڈ ہوٹل کے پاس کثیر منزلہ عمارت ’قیصر ہند‘ میں آگ لگنے کی اطلاع دی گئی۔ اسی عمارت میں ای ڈی کا دفتر ہے۔

Published: undefined

فائر بریگیڈ کی تقریباً 10 گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پانے کا کام شروع کیا۔ فائر بریگیڈ محکمہ کے کنٹرول روم نے تصدیق کی کہ تقریباً ساڑھے تین بجے آگ لیول-2 تک بڑھ گئی جسے عام طور پر شدید آگ مانا جاتا ہے۔ ایک مقامی افسر نے بتایا کہ آگ پانچ منزلہ عمارت کی چوتھی منزل تک محدود رہی۔

Published: undefined

افسر نے بتایا کہ 10 فائر بریگیڈ گاڑیاں، 6 ٹینکر، ایک بچاؤ وین، ایک ایمبولنس سمیت کئی دیگر راحتی وسائل موقع پر تعینات کیے گئے۔ آگ لگنے کی وجہ کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسی عمارت میں ای ڈی کا دفتر واقع ہے جس میں کئی بڑے رہنماؤں اور کاروباریوں کے خلاف معاملے کی جانچ کے دستاویز رکھے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

وہیں دوسری طرف لوکھنڈ والا، اندھیری (مغرب) میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 34 سال کی ایک خاتون کی موت ہو گئی جبکہ 6 دیگر زخمیوں کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ ممبئی فائر بریگیڈ کو صبح 2.39 بجے اطلاع ملیاور بروکے لینڈ بلڈنگ میں لیول-1 کی آگ اعلان کر دی گئی۔ آگ گراؤنڈ پل آٹھ منزلہ عمارت کی پہلی منزل کے ایک کمرے تک ہی محدود تھی۔

Published: undefined

ایک فائر بریگیڈ افسر نے بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔ آگ سے بجلی کے تار، بجلی کے آلات، اسپلٹ اور ونڈو اے سی یونٹ، لکڑی کے فرنیچر، دستاویز، کپڑے اور دیگر گھریلو سامان جل گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined