ویڈیو گریب/یوٹیوب
تمل ناڈو کے تروولّور ریلوے اسٹیشن پر اتوار کو بھیانک حادثہ پیش آیا۔ ڈیزل سے بھری ایک مال گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی اور کچھ ہی دیر میں یہ آگ بوگیوں تک پھیل گئی جس میں اونچے اونچے شعلے اٹھنے لگے۔ اس واقعہ سے پورے اسٹیشن پر افرا تفری مچ گئی۔ مال گاڑی میں لگی آگ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہا ہے۔ آگ اتنی خوفناک لگی تھی کہ اس کے شعلے کے ساتھ پورے آسمان میں دھوئیں کا سیاہ غبار ہی دکھائی دے رہا تھا۔
Published: undefined
ابتدائی اطلاع کے مطابق چنئی پورٹ سے ڈیزل لے کر نکلی ایک مال گاڑی تروولّور کے پاس آگ کی زد میں اس وقت آ گئی جب ٹرین کے چار ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ اس کے بعد ڈبوں میں آگ تیزی سے بھڑکتی چلی گئی۔ واقعہ کے فوراً بعد فائر بریگیڈ اور راحتی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کر دی۔
Published: undefined
ریلوے افسر نے بتایا کہ ٹرین میں ڈیزل بھرا ہوا تھا اور آگ کی زد میں آئے چار ڈبوں کو الگ کرنے کے لیے باقی کے 48 ڈبوں کو ہٹانے کا کام تیزی سے کیا جا رہا ہے۔ اس حادثے کی وجہ سے چنئی-ارکنوم ریلوے سیکشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے۔
Published: undefined
مقامی انتظامیہ اور ریلوے افسروں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جائے حادثہ کے پاس نہ جائیں، کیونکہ ٹرین میں انتہائی آتش گیر مادہ موجود ہے۔ افسروں نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ سے ٹرین کا پٹری سے اترنا ہے۔ ابھی تک اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ریلوے انتظامیہ حالات پر مسلسل نگرانی رکھے ہوئے ہے۔
Published: undefined
ضلع مجسٹریٹ پرتاپ نے بتایا کہ آگ بجھانے کے لیے فائر اینڈ ریسکیو کی فوم سے مزین خصوصی گاڑیوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ آس پاس کے رہائشی علاقوں سے لوگوں کو محفوظ نکال لیا گیا ہے اور ایل پی جی سلنڈروں کو بھی احتیاطاً ہٹا دیا گیا ہے۔ ریلوے پولیس آگ لگنے کی وجوہات کی شروعاتی جانچ میں لگ گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined