قومی خبریں

خطرناک ہوا بہار کا پانی! پٹنہ سمیت 31 اضلاع کا اندرون زمین پانی بے حد خراب

بہار کے 38 میں سے 31 اضلاع کے دیہی علاقوں میں اندرون زمین پانی کا معیار بے حد خراب ہے، اس میں آرسینک، فلورائیڈ اور آئرن کی بڑی مقدار ہے جو صحت کے لیے خطرناک ہے۔

نتیش کمار
نتیش کمار گرفک نوجیون

بہار میں بھلے ہی وزیر اعلیٰ نتیش کمار ’ہر گھر نل جل یوجنا‘ سے سبھی کو صاف پانی پلانے کا انتظام کرنے میں لگے ہوں، لیکن ریاست کی سچائی کچھ اور ہی ہے۔ دراصل بہار کا پانی جو وہاں کے باشندے پیتے ہیں وہ کسی دن ان کی جان بھی لے سکتا ہے۔ یہ دعویٰ بہار کے ریاستی معاشی سروے 22-2021 کی رپورٹ کر رہی ہے۔

Published: undefined

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دیہی بہار کے بڑے حصے میں اندرون زمین پانی میں کیمیکل ملا ہوا ہے جو پینے لائق بالکل بھی نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ پانی بڑی آبادی کی صحت کے لیے انتہائی نقصاندہ ہے اور لگاتار اس پانی کو پینے والوں کے لیے کئی طرح کے خطرات کا اندیشہ ہے۔

Published: undefined

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بہار کے 38 میں سے 31 اضلاع کے دیہی علاقوں میں اندرون زمین پانی میں آرسینک، فلورائیڈ اور آئرین کی بڑی مقدار موجود ہے جو صحت کے لیے مضر ہے۔ اس پانی کو پینے سے صحت کو بڑا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جن اضلاع کا پانی پینے کے لیے ٹھیک نہیں ٹھہرایا گیا ہے ان میں راجدھانی پٹنہ بھی شامل ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined