قومی خبریں

پانچ سال سے چھوٹے بچے کے لئے ماسک ضروری نہیں، حکومت کی ترمیم شدہ رہنما ہدایات جاری

وزارت صحت نے کہا ہے کہ 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو بالغوں کی طرح ماسک پہننا چاہئے، تاہم پانچ سال سے چھوٹے بچے کے لئے ماسک ضروری نہیں ہے

چھوٹے بچے کے لئے ماسک ضروری نہیں / Getty Images
چھوٹے بچے کے لئے ماسک ضروری نہیں / Getty Images STR

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کی شدت کتنی ہی کیوں نہ ہو 18 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے اینٹی وائرل یا مونوکلونل اینٹی باڈیز کے استعمال کی سفارش نہیں کی گئی ہے اور اگر اسٹیرائڈز کا استعمال کیا جاتا ہے تو طبی طور پر 10 سے 14 دنوں میں کم اس کی خوراک کو کم کیا جانا چاہیے۔

Published: undefined

وزارت صحت نے 'بچوں اور نوعمروں (18 سال سے کم عمر) کے حوالہ سے کورونا کے انتظام کے لیے ترمیم شدہ جامع رہنما ہدیات' کے ذریعہ یہ بھی کہا کہ پانچ سال یا اس سے کم عمر کے بچوں کے لیے ماسک کی سفارش نہیں کی جاتی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ 6-11 سال کی عمر کے بچے والدین کی براہ راست نگرانی میں محفوظ اور مناسب طریقے سے ماسک کا استعمال کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

وزارت نے کہا کہ 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کو بالغوں کی طرح ماسک پہننا چاہیے۔ ماہرین کے ایک گروپ کی طرف سے ان رہنما ہدایات کا جائزہ بالخصوص اومیکرون ویرینٹ کی وجہ سے انفیکشن کے کیسز میں حالیہ اضافے کے پیش نظر کیا گیا۔ تاہم وبائی مرض کی لہر کی وجہ سے محتاط نگرانی کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

رہنما ہدایات میں انفیکشن کے معاملات کو غیر علامتی، ہلکے، درمیانے اور شدید کے طور پر درجہ بند کیا گیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ غیر علامتی اور ہلکے معاملات میں علاج کے لیے 'اینٹی مائیکروبائلز یا پروفیلیکسس' تجویز نہیں کی جاتی۔ رہنما ہدایات میں کہا گیا کہ اسٹیرائیڈ کا استعمال صحیح وقت پر، صحیح خوراک اور صحیح مدت کے لیے کیا جانا چاہیے۔ وزارت نے کہا کہ ان رہنما خطوط کا مزید جائزہ لیا جائے گا اور نئے شواہد کی دستیابی پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined