قومی خبریں

اب بہار میں سیلاب کا خطرہ، کئی ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر، پانی نشیبی علاقوں میں گھسا، بڑی آبادی مشکل میں

ارریہ ضلع میں لگاتار ہو رہی بارش اور نیپال سے نکلنے والی ندیوں کی بڑھتی آبی سطح کے سبب کئی بلاک میں سیلاب جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں، کرساکانٹا، ااریہ، سکٹی، جوکی ہاٹ وغیرہ میں کئی گھر ڈوب گئے ہیں۔

علامتی، تصویر یو این آئی
علامتی، تصویر یو این آئی 

بہار کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے جس کے سبب وہاں سے گزرنے والی ندیوں کی آبی سطح بڑھ گئی ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ ندیوں کے آس پاس ڈوب والے علاقہ میں ندی کا پانی گھس گیا ہے۔ اس وجہ سے ایک بڑی آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ موسم کی مار اگر جاری رہی تو حالات کبھی بھی بگڑ سکتے ہیں۔

Published: undefined

مرکزی واٹر کمیشن کے مطابق گوپال گنج ضلع کے ڈمریا گھاٹ میں گنڈک ندی کی آبی سطح پیر کی صبح خطرے کے نشان سے 9 سنٹی میٹر نیچے تھی۔ حالانکہ اس کی آبی سطح میں منگل کو 13 سنٹی میٹر کمی ہونے کا امکان ہے۔ مظفر پور ضلع کے بینی آباد میں باگمتی ندی کی آبی سطح خطرے کے نشان سے 24 سنٹی میٹر اوپر تھی، جبکہ سپول ضلع کے بسوا میں کوسی ندی کی آبی سطح خطرے کے نشان سے کچھ نیچے ہے۔

Published: undefined

پورنیہ ضلع کے ڈھیگرا گھاٹ میں مہانندا نندی کی آبی سطح خطرے کے نشان سے 56 سنٹی میٹر اوپر ہے۔ اُدھر کٹیہار ضلع کے جھاوا میں مہانندا ندی خطرے کے نشان سے 48 سنٹی میٹر اوپر بہہ رہی ہے۔ ارریہ ضلع میں پرمان ندی بھی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔ ارریہ ضلع میں لگاتار ہو رہی بارش اور نیپال سے نکلنے والی ندیوں کی طغیانی پر رہنے کے سبب کئی بلاک میں سیلاب جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

ارریہ ضلع کے کرساکانٹا، ارریہ، سکٹی، جوکی ہاٹ اور پلاسی بلاکوں میں سیلاب کا پانی پھیلنے سے کئی گھر ڈوب گئے ہیں۔ سکٹی بلاک میں پپرا-ارریہ پشتہ کے ٹوٹنے سے کئی گاؤں میں سیلاب کا پانی پھیل گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے منگل کو بہار کی سبھی ندیوں کے ڈوب والے علاقوں میں ہلکی سے معمولی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined