قومی خبریں

کسانوں کی حمایت میں کھڑے ہوئے پدم شری اور ارجن ایوارڈ یافتہ کئی کھلاڑی، ایوارڈ واپسی کا فیصلہ

ارجن ایوارڈ یافتہ سجن سنگھ چیما کا کہنا ہے کہ ’’اگر ہمارے بڑوں اور بھائیوں کی پگڑی اچھالی گئی، تو ہم اپنے ایوارڈ اور اعزاز کا کیا کریں گے؟ ہمیں ایسے ایوارڈ نہیں چاہئیں، اس لیے انھیں لوٹا رہے ہیں۔‘‘

کسان تحریک / تصویر یو این آئی
کسان تحریک / تصویر یو این آئی 

زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی جاری تحریک کو آج اس وقت ایک بڑی طاقت ملی جب پدم شری اور ارجن ایوارڈ یافتہ کئی کھلاڑیوں نے کسانوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے ایوارڈ واپسی کا اعلان کر دیا۔ یہ کھلاڑی ’دہلی کوچ‘ کے دوران مظاہرین کسان پر طاقت کے استعمال کے خلاف اپنا احتجاج درج کرتے ہوئے انعامات کی واپسی کا عزم ظاہر کیا ہے۔

Published: undefined

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق پدم شری اور ارجن ایوارڈ یافتہ پہلوان کرتار سنگھ، ارجن ایوارڈ یافتہ باسکیٹ بال کھلاڑی سجن سنگھ چیما اور ارجن ایوارڈ یافتہ ہاکی کھلاڑی راجبیر کور ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنھوں نے ایوارڈ واپسی کا اعلان کیا ہے۔ ان کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ آئندہ 5 دسمبر کو وہ دہلی پہنچیں گے اور راشٹرپتی بھون کے باہر اپنا ’ایوارڈ‘ رکھ کر چھوڑ دیں گے۔

Published: undefined

مذکورہ کھلاڑیوں نے دہلی کوچ کر رہے کسانوں کو روکنے کے لیے مرکزی حکومت اور ہریانہ حکومت کے ذریعہ پانی کی بوچھار و آنسو گیس کے گولے چھوڑنے کی مذمت کی۔ باسکیٹ بال کھلاڑی سجن سنگھ چیما نے منگل کے روز کہا کہ ’’ہم کسانوں کے بچے ہیں اور وہ گزشتہ کئی مہینوں سے پرامن مظاہرہ کر رہے ہیں۔ تشدد کا ایک بھی واقعہ اس دوران نہیں ہوا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’جب وہ (کسان) دہلی جا رہے تھے تو ان کے خلاف آنسو گیس کے گولوں کا استعمال ہوا اور پانی کی بوچھاریں کی گئیں۔ اگر ہمارے بڑوں اور بھائیوں کی پگڑی اچھالی گئی، تو ہم اپنے ایوارڈ اور اعزاز کا کیا کریں گے؟ ہم اپنے کسانوں کی حمایت کرتے ہیں۔ ہمیں ایسے ایوارڈ نہیں چاہئیں، اس لیے انھیں لوٹا رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

گجن سنگھ چیما کا کہنا ہے کہ کئی سابق کھلاڑی 5 دسمبر کو دہلی پہنچیں گے اور اپنا ایوارڈ لوٹائیں گے۔ پنجاب پولس کے انسپکٹر جنرل عہدہ سے سبکدوش ہوئے گجن سنگھ کا کہنا ہے کہ ’’اگر کسان ایسے قانون نہیں چاہتے ہیں تو مرکزی حکومت ان پر یہ کیوں لاد رہی ہے۔‘‘ انھوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ 5 دسمبر کو سابق کھلاڑی دہلی کی سرحد پر ہو رہے کسانوں کے مظاہرے میں بھی شامل ہوں گے جن میں ارجن ایوارڈ یافتہ بلوندر سنگھ سمیت کئی کھلاڑیوں کی شرکت ہوگی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined