قومی خبریں

پی ایم مودی اور سچن تندولکر سمیت کئی معزز شخصیات نے دھرمیندر کے انتقال پر تعزیت کا کیا اظہار

دھرمیندر کے انتقال کے بعد فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ، سیاست داں، کرکٹرس اور عام لوگ بھی غمزدہ ہیں۔ لوگوں نے ان کی موت کو ناقابل تلافی نقصان اور ایک عہد کا خاتمہ قرار دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دھرمیندر، تصویر ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/hindwiOfficial">@hindwiOfficial</a></p></div>

دھرمیندر، تصویر ’ایکس‘ @hindwiOfficial

 

بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار اور 7 دہائیوں تک لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے دھرمیندر نے 89 سال کی عمر میں دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ ان کے انتقال کے بعد فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ، سیاست داں، کرکٹرس اور عام لوگ بھی غمزدہ ہیں۔ لوگوں نے ان کی موت کو ناقابل تلافی نقصان اور ایک عہد کا خاتمہ قرار دیا ہے۔ پی ایم مودی اور سچن تندولکر جیسی مایہ ناز شخصیات نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دھرمیندر کو یاد کرتے ہوئے انھیں تعزیت پیش کی ہے۔ ذیل پیش ہیں کچھ اہم شخصیات کے تعزیتی کلمات...

Published: undefined

نریندر مودی:

دھرمیندر جی کے جانے سے انڈین سنیما میں ایک دور کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ وہ معروف فلمی شخصیت تھے، ایک زبردست اداکار تھے جو اپنے ہر کردار سے پردہ پر جان ڈال دیتے تھے۔ جس طرح سے انہوں نے فلموں میں مختلف کردار ادا کیے، اس نے بے شمار لوگوں کے دلوں کو چھوا۔ دھرمیندر جی اپنی سادگی اور پیار کے لیے بھی کافی مشہور تھے۔ اس دکھ کی گھڑی میں میری دعائیں ان کے اہل خانہ، دوستوں اور بے شمار مداحوں کے ساتھ ہیں۔

Published: undefined

ملکارجن کھڑگے:

آج فلمی دنیا نے اپنا بیش قیمتی ستارہ کھو دیا ہے۔ معروف اداکار دھرمیندر اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ 2012 میں پدم بھوشن سے انہیں نوازا گیا۔ دھرمیندر نے کئی دہائیوں تک سنیما کے شائقین کے دلوں پر راج کیا اور اپنی بہترین اداکاری اور سادگی بھری زندگی سے ایک انمٹ نقوش چھوڑ دیا۔ ان کا انتقال ایک دور کا خاتمہ ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور کروڑوں پرستاروں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ بھگوان ان کے روح کو سکون عطا فرمائے۔

Published: undefined

راہل گاندھی:

عظیم اداکار دھرمیندر جی کے انتقال کی خبر انتہائی تکلیف دہ ہے اور ہندوستانی فن کی دنیا کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ سنیما میں تقریباً 7 دہائیوں سے ان کی خدمات کو ہمیشہ عزت اور محبت کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔ دھرمیندر جی کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ اس دکھ کی گھڑی میں میری تعزیت ان کے سوگوار خاندان، دوستوں اور مداحوں کے ساتھ ہیں۔

Published: undefined

آشا پاریکھ:

دھرمیندر جی سے آخری بار ایک پروگرام میں ملاقات ہوئی تھی۔ وہ کام کے تئیں خود کو وقف کر دیتے تھے۔ ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کافی اچھا رہا۔ وہ اچھے انسان تھے اور سیٹ پر کافی خاموش رہتے تھے۔ ان کو شرم بہت آتی تھی۔ آنکھیں نیچی کر کے بیٹھتے تھے۔ وہ سیٹ پر اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر باتیں کیا کرتے تھے۔ یہ بات بالکل درست ہے کہ وہ اسٹارڈم کا کبھی مظاہرہ نہیں کرتے تھے۔ وہ اپنے ساتھی اداکار کا بھی بہت خیال رکھتے تھے۔ آؤٹ ڈور کی شوٹنگ میں کافی بھیڑ ہوتی تھی، تب وہ ہر کسی کا خیال رکھتے تھے۔

Published: undefined

سچن تندولکر:

دوسرے لوگوں کی طرح مجھے بھی اداکار دھرمیندر جی فوراً پسند آ گئے، جنہوں نے اپنی ہمہ گیر صلاحیتوں سے ہماری تفریح کی۔ جب میں ان سے ملا تو وہ آن اسکرین  بانڈ آف اسکرین مزید مضبوط ہوگیا۔ وہ جب مجھ سے ملتے تھے تو کہتے تھے کہ تم کو دیکھ کر ایک کلو خون بڑھ جاتا ہے۔ وہ لوگوں سے اس قدر پیار سے ملتے تھے کہ لوگ خود کو قیمتی اور خاص محسوس کرنے لگتے تھے۔ وہ جیسے انسان تھا، ان کا مداح نہ ہونا ناممکن تھا۔ آج ان کے جانے سے میرا دل کافی بھاری ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے میرا 10 کلو خون کم ہو گیا ہے۔ تمہاری یاد آئے گی۔

Published: undefined

شتروگھن سنہا:

میرا دل ٹوٹا ہوا ہے، درد ہو رہا ہے، دکھی بھی ہوں کیونکہ میرا جگری دوست بڑا بھائی اور ہیرو اس دنیا کو چھوڑ کر چلا گیا۔ دھرمیندر کو میں سب سے زیادہ پیار کرتا ہوں۔ جو بندہ مٹی سے بنا تھا، پنجاب اور مہاراشٹر کے لیے ’بھارت رتن‘ تھے وہ۔ انہوں نے فمل انڈسٹری اور سنیما میں جو تعاون دیا ہے، اس کے لیے میں انہیں بہت یاد کروں گا۔

Published: undefined

انوپم کھیر:

اب تک کے سب سے مہربان انسان... دھرم جی بلاشبہ ہندوستانی فلم انڈسٹری کے سب سے گرمجوش اور مہربان انسان تھے! وہ ہمدردی و بھلائی کی ایک مکمل مثال تھے۔ انہیں اگرچہ ’ہی مین‘ کہا جاتا تھا، لیکن ان کا دل سب سے زیادہ نرم اور سب سے زیادہ فیاض تھا۔ اُن کی وسیع القلبی بے مثال تھی! وہ ایک شاندار اداکار تھے جن میں جذبات کی ہر قسم کو ادا کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت موجود تھی! لیکن جب لوگ کسی شخص کی اداکاری سے زیادہ اُس کے شاندار اخلاق کا ذکر کریں تو اس کا مطلب ہے کہ آنے والے برسوں میں وہ شخصیت ایک لوک کہانی بن جاتی ہے! ہم آپ کو بہت یاد کریں گے دھرَم جی!

Published: undefined

 کرن جوہر:

یہ ایک دور کا خاتمہ ہے۔ وہ انڈین فلم انڈسٹری کے اصلی لیجنڈ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ سنیما کی تاریخ کے صفحات میں ان کی شناخت سب سے الگ تھی۔ ان سب سے زیادہ وہ ایک اچھے انسان تھے۔ ہماری انڈسٹری میں ہر کوئی ان سے بہت پیار کرتا تھا۔ ان کا پیار اور ان کا گلا لگنا سب سے زیادہ یاد آئے گا۔ آج ہماری انڈسٹری میں ایک بہت بڑا خالی پن ہے، ایک ایسی جگہ جسے کوئی نہیں پُر کر سکتا ہے۔ ہمیشہ صرف اور صرف دھرم جی ہی رہیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined