قومی خبریں

منیش سسودیا کی مشکلات میں اضافہ! وزارت داخلہ نے جاسوسی کے الزامات پر سی بی آئی تحقیقات کو دی منظوری

وزارت داخلہ نے انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔ منیش سسودیا پر یہ الزام ہے کہ 2015-16 میں کیجریوال حکومت نے قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ’فیڈ بیک یونٹ‘ تشکیل دی

منیش سسودیا، تصویر یو این آئی
منیش سسودیا، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی مشکلات میں اضافہ ہونے جا رہا ہے کیونکہ مرکزی وزارت داخلہ نے ان کے خلاف سی بی آئی انکوائری کو منظوری دے دی ہے۔ یہ معاملہ فیڈ بیک یونٹ تشکیل دئے جانے سے متعلق ہے اور سی بی آئی نے منیش سسودیا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی اجازت مانگی تھی۔

Published: undefined

لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے اس معاملے کو وزارت داخلہ کی منظوری کے لئے بھیجا تھا۔ وزارت داخلہ نے انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔ منیش سسودیا پر یہ الزام ہے کہ 2015-16 میں کیجریوال حکومت نے قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے فیڈ بیک یونٹ تشکیل دی تھی۔ الزام ہے کہ فیڈ بیک یونٹ نے سیاسی لوگوں کی جاسوسی کی، جبہ منیش سسودیا ویجیلنس ڈپارٹمنٹ کے وزیر تھے۔

Published: undefined

قبل ازیں، سی بی آئی نے دہلی کی شراب پالیسی کو لے کر بھی منیش سسودیا کے خلاف چھاپہ مارا تھا۔ اس معاملے میں سی بی آئی نے منیش سسودیا کو سوالوں کے جواب جاننے کے لیے 26 فروری کو طلب بھی کیا ہے۔ اب سی بی آئی ان کے خلاف نیا مقدمہ درج کرنے جا رہی ہے۔ ایسے میں دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ کی مشکلات میں اضافہ ہونا لازمی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو