قومی خبریں

منی پور تشدد: سپریم کورٹ کا گواہاٹی میں ہی سماعت کا حکم، اگلی سماعت جولائی میں

سپریم کورٹ نے منی پور تشدد کے معاملوں کی سماعت گواہاٹی میں کرنے کا حکم دیا اور ججوں کی کمیٹی کا مینڈیٹ 31 جولائی 2025 تک بڑھا دیا۔ اگلی سماعت 21 جولائی کے ہفتے میں ہوگی

<div class="paragraphs"><p>سپریم کورٹ آف انڈیا /آئی اے این ایس</p></div>

سپریم کورٹ آف انڈیا /آئی اے این ایس

 

سپریم کورٹ نے پیر کو واضح کیا کہ منی پور میں ہونے والے نسلی تشدد کے وہ تمام مقدمات جو سی بی آئی کی تفتیش میں ہیں، اب آسام کے گواہاٹی میں ہی سنے جائیں گے، جہاں انہیں پہلے ہی منتقل کیا گیا تھا۔ چیف جسٹس سنجیو کھنہ کی سربراہی میں تین ججوں کی بنچ نے اس کیس سے متعلق مختلف امور پر غور کرتے ہوئے جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی سابق چیف جسٹس، جسٹس گیتا متل کی سربراہی میں قائم کمیٹی کا مینڈیٹ بھی 31 جولائی 2025 تک بڑھا دیا۔

اس کمیٹی میں بامبے ہائی کورٹ کی سابق جج شالینی پی جوشی اور دہلی ہائی کورٹ کی سابق جج آشا مینن بھی شامل ہیں۔ یہ کمیٹی سپریم کورٹ نے 7 اگست 2023 کو منی پور تشدد کے متاثرین کی بحالی اور امداد کی نگرانی کے لیے تشکیل دی تھی۔

Published: undefined

قبل ازیں، عدالت نے گزشتہ سال 5 اگست کو کمیٹی کے مینڈیٹ میں 6 ماہ کی توسیع کر دی تھی۔ پیر کو سماعت کے دوران بنچ نے 25 اگست 2023 کے اپنے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ مقدمات کی سماعت گواہاٹی کی عدالتوں میں ہی ہوگی۔

سپریم کورٹ نے ریاست میں مجموعی ماحول اور منصفانہ قانونی کارروائی کو یقینی بنانے کے پیش نظر مختلف جرائم سے متعلق 27 کیسز کو آسام منتقل کر دیا تھا۔ ان میں وہ ہولناک کیس بھی شامل ہے، جس میں دو خواتین کو برہنہ کر کے سڑک پر گھمایا گیا تھا، جس کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔

Published: undefined

عدالت نے گواہاٹی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو ہدایت دی کہ وہ ان منتقل شدہ مقدمات کے لیے ایک یا ایک سے زیادہ ججوں کو نامزد کریں۔ ان 27 مقدمات میں سے 20 قتل، زیادتی اور ہراسانی جیسے سنگین جرائم سے متعلق تھے جبکہ تین مقدمات ہتھیاروں کی لوٹ مار سے متعلق تھے۔

بنچ نے ججوں کی کمیٹی کی جانب سے جمع کرائی گئی متعدد رپورٹس کو فریقین کے ساتھ شیئر کرنے پر رضامندی ظاہر کی، تاہم اس میں شامل حساس معلومات کے پیش نظر محتاط رویہ اپنانے کی تاکید کی۔ سپریم کورٹ کے مشاہدات سے اتفاق کرتے ہوئے منی پور حکومت کے وکیل، سولیسیٹر جنرل تشار مہتا نے خدشہ ظاہر کیا کہ بعض افراد کے ’ذاتی مفادات‘ ہو سکتے ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت 21 جولائی کے ہفتے میں مقرر کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined