قومی خبریں

منی پور: ’نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کرنے میں بی جے پی کی داخلی نااتفاقی کے سبب صدر راج کرنا پڑا نافذ‘، کانگریس کا الزام

منی پور کانگریس صدر کیشم میگھ چندر نے کہا کہ بی جے پی کے مرکزی لیڈروں نے تشدد زدہ ریاست کی زمینی حالت کو ’آخر کار سمجھنا شروع کر دیا ہے‘۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس لیڈر کیشم میگھ چندر</p></div>

کانگریس لیڈر کیشم میگھ چندر

 

کانگریس کی منی پور یونٹ کے صدر کیشم میگھ چندر نے جمعہ کے روز دعویٰ کیا کہ بی جے پی کے اندر قیادت کا بحران موجود ہے اور وزیر اعلیٰ عہدہ کے امیدوار پر عام اتفاق نہ بن پانے کے سبب ریاست میں صدر راج نافذ کرنا پڑا۔ میگھ چندر نے کہا کہ بی جے پی کے مرکزی لیڈران نے تشدد زدہ ریاست کی زمینی حالت کو ’آکر کار سمجھنا شروع کر دیا ہے‘۔

Published: undefined

کیشم میگھ چندر نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’وزیر اعلیٰ کے استعفیٰ کے بعد قیادت کا بحران اور بی جے پی کے اندر (نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب پر) نااتفاقی کے سبب صدر راج نافذ کرنا پڑا۔‘‘ انھوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ منی پور بی جے پی میں اندرونی طور پر بہت خلفشار کے حالات ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ نے گزشتہ دنوں استعفیٰ دے دیا تھا۔ استعفیٰ کے کچھ دنوں بعد 13 فروری کو منی پور میں صدر راج نافذ کر دیا گیا اور اسمبلی کو معطل کر دیا گیا۔ ان حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کیشم میگھ چندر نے کہا کہ ’’اب پوری ذمہ داری وزیر اعظم پر ہے… امید ہے کہ (وزیر اعظم نریندر) مودی اب حکومت کی کام کے تئیں فعالیت پر غور کریں گے اور ریاست میں بحران کا حل کرنا شروع کریں گے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ منی پور کی علاقائی اور انتظامی سالمیت کی حفاظت کی ذمہ داری مرکزی حکومت پر ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined