قومی خبریں

مرکزی حکومت نے ناقص کٹس کے بدلے صحیح کٹس فراہم نہیں کی:ممتا بنرجی

وزیرا علیٰ نے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی بخار، کھانسی اور دیگر علامات ہیں تو اس کو چھپائے نہیں۔خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج مرکزی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزکے ذریعہ ناقص کٹس بھیجے جانے کی وجہ سے کورونا وائرس کے جانچ کے عمل میں تاخیر ہوئی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اب تک جانچ کٹس نہیں ملی ہیں۔

Published: undefined

مرکزی بین وزارتی ٹیم کے دورہ کے لے کر بنگال حکومت اور مرکزکے درمیان جاری تنازع کے ایک دن بعد ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں جانچ کم ہونے کی بات غلط ہے۔ بنگال میں خراب کٹس بھیجی گئیں جس کی وجہ سے جانچ کے عمل میں تاخیر ہوئی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہرایک دن مرکزی حکومت ہم سے کہتی ہے کہ ہمیں کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم لوگ بہتر سے بہتر اقدمات کررہے ہیں۔

Published: undefined

ممتا بنرجی نے کہا کہ آئی سی ایم آر نے ہمیں تین طرح کے ٹسٹ کٹس بھیجے ہیں۔بی جی آئی آر ٹی اور پی سی آر کٹس کو آئی سی ایم آر نے واپس لے لیا ہے۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج بھی کئی علاقو ں خضر پوراور پارک سرکس کا دورہ کرکے عوام سے اپیل کی لاک ڈاؤن کو کامیاب بنائیں۔ممتا بنرجی نے کہاکہ لاک ڈاؤن کے درمیان غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں۔ممتابنرجی نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ یہ بہت ہی مشکل وقت ہے۔بچے بھی پریشان ہیں مگر کورونا وائرس سے نمٹنے میں لاک ڈاؤن کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ ہے۔

Published: undefined

وزیرا علیٰ نے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی بخار، کھانسی اور دیگر علامات ہیں تو اس کو چھپائے نہیں۔خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پولس انتظامیہ سے اپیل کی کہ کورونا وائرس کے دوران لوگوں کی مدد کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined