قومی خبریں

سنجے راؤت کو ’ای ڈی‘ کا نوٹس ملنے پر ممتا نے مودی حکومت کو بنایا تنقید کا نشانہ

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مبینہ منی لانڈرنگ معاملے میں شیوسینا لیڈر سنجے راؤت کو ای ڈی کے ذریعہ نوٹس بھیجے جانے پر مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ممتا بنرجی / یو این آئی
ممتا بنرجی / یو این آئی 

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مبینہ منی لانڈرنگ معاملے میں شیوسینا لیڈر سنجے راؤت کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ نوٹس بھیجے جانے پر مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں نے سنا ہے مہاراشٹر میں شیوسینا کے ایک لیڈر کو آج ای ڈی سے سمن ملا ہے۔ میں نے سنا ہے کہ ان کی ملکیت کو بھی قرق کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ بی جے پی کی پالیسی ہے۔ جب بھی وہ کسی اپوزیشن لیڈر کو پریشان کرنا چاہتی ہے یا ریاستی حکومت کو گرانا چاہتی ہے تو ایسا ہوتا ہے۔‘‘

Published: undefined

ممتا بنرجی نے بردوان میں ایک سرکاری تقریب میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ’’یہ ہر جگہ کیا جا رہا ہے۔ اگر آپ سچ بولتے ہیں تو سی بی آئی اور ای ڈی آپ کو پریشان کریں گے۔ ملک کا زندگی اس طرح آگے نہیں بڑھ سکتی ہے۔ سبھی وک اس طرح کیوں دھمکی دی جاتی ہے؟‘‘

Published: undefined

دوسری طرف بنگال اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر سوویندو ادھیکاری نے کوچ بہار ضلع میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران 2024 تک مغربی بنگال حکومت کو گرانے کی دھمکی دی اور اس تعلق سے مہاراشٹر کا حوالہ بھی دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’اس کی شروعات مہاراشٹر سے ہوئی ہے۔ اب راجستھان اور جھارکھنڈ ہوتے ہوئے ہم مغربی بنگال پہنچیں گے اور 2024 تک یہاں ریاستی حکومت کو ختم کر دیں گے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined