قومی خبریں

طوفان کا خطر ہ ٹلتے ہی ممتا بنرجی سیاسی پروگراموں میں سرگرم

طوفان کا خطرہ ٹلنے ہی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی ایک بار پھر انتخابی مہم میں مشغول ہوگئیں، انہوں نے نے کھٹال میں روڈ شو کیا، ان کے ساتھ پارٹی امیدوار اور بنگلہ فلموں کے سپراسٹار دیو بھی موجود تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کلکتہ: فانی طوفان کا خطرہ ختم ہوجانے کے بعد وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ایک بار پھر انتخابی مہم میں مشغول ہوگئی ہیں۔ وزیرا علیٰ نے کھٹال میں روڈ شو کیا۔ وزیرا علیٰ کے ساتھ پارٹی امیدوار اور بنگلہ فلموں کے سپراسٹار دیو بھی موجود تھے۔

Published: undefined

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ”فانی“ طوفان کی وجہ سے اپنے تمام سیاسی پروگرام کو رد کردیا تھا تاکہ ریلیف کے کاموں نگرانی کی جاسکے۔وزیرا علیٰ نے چندرا کونا اور کھٹال میں دو روڈ شو کیا۔روڈ شو سے قبل وزیرا علیٰ نے چندر کونا میں لوگوں سے بات چیت کی۔یہ علاقہ آرام باغ علاقے میں واقع ہے۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ ماں درگا، ماں کالی اور اللہ و بھگوان کی خصوصی مہربانی کی وجہ سے بنگال میں بڑے پیمانے پر تباہی نہیں ہوئی۔

Published: undefined

ممتا بنرجی نے کہا کہ گوپی بال پور، مدنی پور مغرب، بیل پہاڑیاور لال گڑھ میں کچھ مکانات منہدم ہوگئے ہیں۔حکومت ان مکانات کی دوبارہ تعمیرکرائے گی اس کے علاوہ جن کے مکانات کو نقصان پہنچا ہے اس کی بھی مدد کی جائے گی۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ آپ خوف زدہ نہ ہوں، ایک ایسی پارٹی کو ووٹ نہ دیں جو عوام کے ساتھ کھڑے ہونے پر یقین نہ رکھیں اور جس کے پاس اخلاق و کردار کچھ بھی نہ ہو۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم سیاست میں تہذیب وکلچر میں یقین رکھتے ہیں۔مگر بی جے پی نے تمام حدوں کو توڑ دیا ہے۔مگر ہم بنگالی کلچر کی بہر صورت حفاظت کریں گے۔

Published: undefined

ممتا بنرجی نے کہا کہ عوام اب کھلے عام کہنے لگی ہے کہ مودی حکومت چوروں کی ہے اور چوکیدار چور ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی نے نوٹ بندی کے نام پر لوگوں کے روپے لوٹ لیے ہیں۔کسان اور مزدور خودکشی کرنے لگے ہیں۔بے روزگار ی اپنے شباب پر ہیں،تیل کی قیمتوں میں بے تحاشااضافہ ہو اہے۔ممتا بنرجی نے مودی نے تمام آئینی اداروں کو منہدم کردیا ہے۔غنڈوں کی حکومت ہے، لوگوں پر جبر کیا جاتا ہے۔وزیرا علی نے عوام سے اپیل کی کہ ایک بھی ووٹ بی جے پی کو نہ دیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined