قومی خبریں

شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ممتا کی ریلی میں زبردست بھیڑ 

ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت ملک کے عوام کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرکے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ماحول کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کولکاتا: شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف ممتا بنرجی نے آج دوسرے دن بھی جلوس کی قیادت کی۔ وزیر اعلیٰ نے پرامن ماحول میں احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔ سوموار کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی کولکاتا کے ریڈ روڈ سے جلوس کا آغاز کیا تھا اور آج جادو پور کے بس اسٹینڈ سے جلوس کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت ملک کے عوام کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرکے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ماحول کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے۔

Published: 18 Dec 2019, 11:11 AM IST

ممتا بنرجی نے نئے قانون کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ باہری لوگوں کو شہریت دینے کے لئے یہ سب کیا جارہا ہے مگر سالوں سے ملک میں رہنے 4 لاکھ افراد شہریت کے لئے منتظر ہیں۔ انہیں نظرانداز کردیا گیا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ این آر سی کی وجہ سے درجنوں افراد نے خودکشی کی ہے۔

Published: 18 Dec 2019, 11:11 AM IST

ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں بھی این آر سی کی وجہ سے خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ ممتا بنرجی نے سوال کیا کہ ان اموات کے لئے کون ذمہ دار ہے۔ مرکزی حکومت لوگوں کو ریاست سے نکالنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Published: 18 Dec 2019, 11:11 AM IST

ممتا بنرجی نے شہریت ترمیمی بل قانون کے خلاف ملک بھر میں احتجاج ہو رہا ہے۔ کیرالہ، پنجاب، مدھیہ پردیش، راجستھان اور بہار میں بھی اس کے خلاف احتجاج ہو رہا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ مذہب کی بنیاد پر شہریت دینے کو ملک کے عوام نے رد کر دیا ہے۔

Published: 18 Dec 2019, 11:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 18 Dec 2019, 11:11 AM IST