مہاکمبھ میں بھگدڑ / آئی اے این ایس
کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے پریاگ راج میں مہاکمبھ کے دوران پیش آنے والی بھگدڑ کو انتظامیہ کی سنگین ناکامی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا، عقیدت مندوں کی حفاظت حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے لیکن آدھی ادھوری تیاری، وی آئی پی موومنٹ اور خود نمائی پر زیادہ توجہ نے اس المناک حادثے کو جنم دیا۔ کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد لوگ زخمی ہوئے، جو دل دہلا دینے والی خبر ہے۔‘‘
Published: undefined
ملکارجن کھڑگے نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئندہ ایسے حادثات کو روکنے کے لیے فوری اور سخت اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا، ’’حکومت کو عقیدت مندوں کے قیام، خوراک، طبی سہولیات اور ہجوم کی نقل و حرکت کے بہتر انتظامات کو یقینی بنانا چاہیے۔ وی آئی پی موومنٹ پر قابو پانے کی ضرورت ہے، جیسا کہ ہمارے سنت مہاتما بھی چاہتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
خیال رہے کہ مہاکمبھ کے دوران بھگدڑ کا یہ واقعہ دوسرے امرت اسنان کے موقع سے پہلے پیش آیا، جہاں سنگم پر عقیدت مندوں کا زبردست ہجوم موجود تھا۔ اطلاعات کے مطابق، اس حادثے میں کم از کم 10 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ تاہم، مقامی انتظامیہ نے ابھی تک اموات کی تصدیق نہیں کی ہے۔
Published: undefined
یوپی کانگریس کے صدر اجے رائے نے بھی اس حادثے کو ریاستی حکومت کی ناکامی قرار دیا۔ انہوں نے کہا، "یوگی حکومت نے عقیدت مندوں کی سہولتوں پر توجہ دینے کے بجائے اپنی برانڈنگ پر سارا پیسہ خرچ کیا۔ ہم بار بار حکومت کو ایسے حادثات سے خبردار کر رہے تھے لیکن انتظامیہ نے کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا۔‘‘
رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم نریندر مودی نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے دو گھنٹوں کے دوران تین مرتبہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے بات کی۔ انہوں نے انتظامیہ کو فوری اقدامات کی ہدایت دی تاکہ مزید کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
Published: undefined
دریں اثنا، اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت رویندر پوری نے حادثے کے بعد اعلان کیا کہ تمام اکھاڑوں نے آج کا امرت اسنان منسوخ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا، ’’انتظامیہ کی نااہلی نے اس مقدس تہوار کو شرمندہ کر دیا ہے۔‘‘ جبکہ مہامنڈلیشور پریم آنند پوری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کمبھ کی حفاظت فوج کے حوالے کی جائے۔
کانگریس نے حکومت سے متاثرین کے لیے معاوضے اور زخمیوں کے مفت علاج کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنے کارکنان کو ہدایت دی کہ متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کریں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
ویڈیو گریب