قومی خبریں

تریپورہ میں کانگریس کو اہم کامیابی، پیجوش کانتی بسواس کی پارٹی میں شمولیت

لوک سبھا انتخابات سے پہلے تریپورہ میں کانگریس پارٹی کو اہم کامیابی ملی ہے۔ سینئر ریاستی لیڈر پیجوش کانتی بسواس منگل کو کانگریس پارٹی میں شامل ہو گئے

<div class="paragraphs"><p>پیجوش کانتی / ویڈیو گریب</p></div>

پیجوش کانتی / ویڈیو گریب

 

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات سے پہلے تریپورہ میں کانگریس پارٹی کو اہم کامیابی ملی ہے۔ سینئر ریاستی لیڈر پیجوش کانتی بسواس منگل کو کانگریس پارٹی میں شامل ہو گئے۔ تریپورہ کانگریس کے انچارج گریش چوڈانکر اور تریپورہ کانگریس کے ریاستی صدر آشیش کمار ساہا نے نئی دہلی میں کانگریس ہیڈکوارٹر میں پجوش کانتی بسواس کو کانگریس میں شامل کرایا۔ پجوش کانتی بسواس تریپورہ میں کانگریس اور ترنمول کانگریس کے ریاستی صدر رہ چکے ہیں۔

Published: undefined

اس دوران منعقدہ پریس کانفرنس میں تریپورہ کانگریس کے انچارج گریش چوڈانکر نے کہا کہ آج ہمارے پرانے دوست پجوش کانتی بسواس کانگریس میں شامل ہو گئے ہیں۔ بی جے پی حکومت جمہوریت کو تباہ کر رہی ہے اور ملک کو تقسیم کر رہی ہے، اس لیے سب کو مل کر آگے بڑھنا ہے۔ پجوش کانتی بسواس کا کانگریس میں داخلہ تریپورہ میں کانگریس کو مضبوط کرے گا۔ اس کا فائدہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کو ہوگا۔

Published: undefined

تریپورہ کانگریس کے ریاستی صدر آشیش کمار ساہا نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ پیجوش کانتی بسواس جو ترنمول کانگریس تریپورہ کے ریاستی صدر تھے، کانگریس میں شامل ہو گئے ہیں۔ کانگریس خاندان میں ان کا خیر مقدم ہے۔ انہیں یقین ہے کہ پجوش کانتی بسواس کی آمد سے تریپورہ میں کانگریس مضبوط ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined