قومی خبریں

کسان کانگریس میں بڑی تبدیلی، چار ریاستوں میں نئے صدر مقرر

کسان کانگریس میں بڑی تنظیمی تبدیلی، آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور تریپورہ میں نئے صدور مقرر۔ کے سی وینوگوپال نے تقرریوں کا اعلان کیا، پارٹی نے نو منتخب صدور کو مبارکباد دی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کسان کانگریس میں بڑی تنظیمی تبدیلی کے تحت چار ریاستوں میں نئے صدور کی تقرری عمل میں آئی ہے۔ کانگریس کے جنرل سیکریٹری کے سی وینوگوپال نے بدھ کے روز ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے اس کا اعلان کیا۔

Published: undefined

پریس ریلیز کے مطابق، کامنا پربھاکر راؤ کو آندھرا پردیش، ابھیشیک مشرا کو چھتیس گڑھ، دھرمیندر سنگھ چوہان کو مدھیہ پردیش اور اشوک کمار بیڈیا کو تریپورہ کا کسان کانگریس کا نیا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ پارٹی کے اعلیٰ قیادت نے ان تقرریوں کی منظوری دی، جس پر کسان کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر ان تمام نئے صدور کو مبارکباد دی اور قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

Published: undefined

مدھیہ پردیش میں کسان کانگریس کی قیادت میں تبدیلی طویل عرصے سے متوقع تھی۔ اس سے قبل دنیش گجر ریاست کے کسان کانگریس صدر تھے، تاہم ان کے موریانہ سے ایم ایل اے بننے کے بعد تنظیمی تبدیلی کی قیاس آرائیاں جاری تھیں۔ پارٹی نے اب دھرمیندر سنگھ چوہان کو یہ ذمہ داری سونپی ہے، جو اس سے قبل سیہور ضلع پنچایت کے صدر کے طور پر اپنی سیاسی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تقرریوں سے کسان کانگریس کو مزید مضبوطی ملے گی اور ریاستی سطح پر کسانوں کے مسائل پر مؤثر آواز اٹھائی جا سکے گی۔ ان نئے صدور کی قیادت میں کسان کانگریس متحرک کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined