قومی خبریں

دہلی-یوپی سمیت 5 ریاستوں میں موسم میں بڑی تبدیلی، 3 ریاستوں میں شدید بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر، لداخ اور اروناچل پردیش میں آئندہ 12 گھنٹوں کے اندر شدید بارش ہو سکتی ہے۔ ہوا کی رفتار 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>بارش کی فائل تصویر</p></div>

بارش کی فائل تصویر

 
IANS

ملک میں ایک طرف جہاں سردی رخصت ہو رہی ہے اور آہستہ آہستہ گرمی دستک دینے لگی ہے، جبکہ دوسری جانب موسم نے اچانک کروٹ لے لی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 12 گھنٹوں میں 3 ریاستوں میں شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ اس تبدیلی سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی اور سردی دوبارہ بڑھ سکتی ہے۔ ساتھ ہی آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Published: undefined

پہاڑی ریاستوں میں گھومنے کا منصوبہ بنا رہے سیاحوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے، کیونکہ آنے والے ہفتے میں کئی جگہوں پر بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر، لداخ اور اروناچل پردیش میں آئندہ 12 گھنٹوں کے اندر شدید بارش ہو سکتی ہے۔ ہوا کی رفتار 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ کسانوں کو کھلے کھیتوں میں کام کرتے وقت محتاط رہنے کو کہا گیا ہے۔ یہ بارش 16 فروری تک سردی میں اضافہ کر سکتی ہے۔

Published: undefined

اگرچہ سردی میں کمی آئی ہے لیکن شمالی ہندوستان کئی حصوں میں درمیانے سے گھنا کہرا اب بھی پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔ آگرہ، علی گڑھ، متھرا، اوریہ، باغپت، بدایوں، بھدوہی، ہاتھرس، جالون، کانپور، لکھنؤ، مہاراج گنج اور پیلی بھیت میں صبح کے وقت مرئیت کم رہ سکتی ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں میں موسم میں بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے، لیکن صبح کے وقت سردی اور کہرا رہے گا۔ گورکھپور، دیوریا، پریاگ راج، کانپور، لکھنؤ، شاملی، بریلی، بہرائچ، بلرام پور، مہاراج گنج، سنت کبیر نگر، کشی نگر، اعظم گڑھ، بلیا اور مرزا پور میں بھی گھنا کہرا چھا سکتا ہے۔ لکھنؤ میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 12 ڈگری سیلسیس رہے گا۔

Published: undefined

ہریانہ کے گروگرام، سونی پت، روہتک، جھجر، بھیوانی اور جیند میں کہرا پریشان کرے گا۔ پنجاب کے امرتسر، فرید کوٹ، گرداسپور، ہوشیار پور، پٹیالہ، جالندھر، کپور تھلہ اور لدھیانہ میں بھی صبح دھند رہے گی۔ 13 فروری کو دہلی میں موسم صاف رہے گا۔ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری رہے گا۔ شام کو ہلکے بادل چھا سکتے ہیں۔ بہار میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ موسم معمول پر رہے گا، لیکن کچھ اضلاع میں ہلکے سے درمیانے درجے کے کہرے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ پٹنہ میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 12 ڈگری رہے گا۔

Published: undefined

اگلے 24 گھنٹوں میں اتراکھنڈ میں آسمان صاف رہے گا، لیکن 16 سے 18 فروری کے درمیان تیز بارش کا امکان ہے۔ بلندی والے علاقوں میں برف باری اور کچھ مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ چمولی، رودر پریاگ، ٹہری گڑھوال اور پوڑی گڑھوال میں بارش کا امکان ہے۔ دہرادون میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 9 ڈگری سیلسیس رہے گا۔ آج ہماچل پردیش میں موسم معمول کے مطابق رہے گا اور کسی بھی ضلع میں بارش کا الرٹ نہیں ہے۔ لیکن 16 فروری کے بعد منڈی، بلاس پور، چمبا اور کلو میں شدید بارش کا امکان ہے۔ منالی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 1 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سیلسیس رہ سکتا ہے۔ اونچائی والے علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔

Published: undefined

جموں و کشمیر میں درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی جائے گی۔ گلمرگ، سونمرگ اور سرینگر کے گرد و نواح میں بادل چھائے رہیں گے۔ اگلے 12 گھنٹوں میں کچھ مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ آئندہ منگل کو جموں، سامبا، کٹھوعہ، گلمرگ اور سونمرگ میں بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ سری نگر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 9 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 ڈگری سیلسیس رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 20 فروری کے بعد سردی سے راحت مل سکتی ہے۔

Published: undefined

راجستھان میں اگلے 4 دنوں تک موسم صاف رہے گا۔ حالانکہ 17 فروری کو جے پور، بھرت پور، الور اور دوسہ میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ جے پور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سیسلیس اور کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سیلسیس رہے گا۔ اگر مدھیہ پردیش کی بات کی جائے تو پیر تک موسم صاف رہے گا۔ منگل سے منڈلا، پچمڑھی، سیدھی اور سیونی میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ بھوپال میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سیسلیس اور کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری رہے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined