قومی خبریں

امیش پال قتل معاملہ میں ایس ٹی ایف کی بڑی کارروائی، دو خواتین حراست میں، شوٹر گڈو مسلم سے تھا رابطہ!

امیش پال کا قتل ہونے کے بعد شوٹر گڈو مسلم نے کریلی میں پناہ لی تھی، کہا جا رہا ہے کہ شوٹر گڈو انہی دونوں خواتین کو یہاں کرولی میں رکا تھا۔

گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

اتر پردیش کے پریاگ راج میں ہوئے امیش پال قتل معاملہ میں ایس ٹی ایف نے ایک بڑی کارروائی کی ہے۔ ایس ٹی ایف نے کرولی علاقے سے دو خواتین کو حراست میں لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان خواتین نے امیش پال قتل واقعہ میں شامل پانچ لاکھ کے انعامی شوٹر گڈو مسلم کو پناہ دی تھی۔ دونوں خواتین سے ایس ٹی ایف پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔

Published: undefined

موصولہ اطلاعات کے مطابق امیش پال کا قتل ہونے کے بعد شوٹر گڈو مسلم نے کریلی میں پناہ لی تھی، کہا جا رہا ہے کہ شوٹر گڈو انہی دونوں خواتین کو یہاں کرولی میں رکا تھا۔ واقعہ کے دوسرے دن گڈو 'بمباز' نے شہر کو چھوڑ دیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ گڈو مسلم، امیش پال کے قتل کے بعد گورکھپور کی طرف نکل گیا تھا، لیکن پولیس کو اس کا کوئی سراغ ہاتھ نہیں لگا۔ شوٹرس کو پکڑنے کے لیے پریاگ راج پولیس اور یوپی ایس ٹی ایف کی مجموعی طور پر 22 ٹیمیں لگاتار چھاپہ ماری کر رہی ہیں۔

Published: undefined

اس سے قبل امیش پال قتل معاملہ سے جڑے ایک سی سی ٹی وی فوٹیج میں گڈو مسلم بم پھینکتے دیکھا گیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ گڈو کی خاصیت ہے کہ وہ گولی نہیں بلکہ بم پھینک کر قتل کی واردات انجام دیا کرتا تھا۔ گڈو پرانا ہسٹری شیٹر مجرم ہے۔ یوپی کے تمام مافیاؤں سے گڈو مسلم کے تعلقات رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined