قومی خبریں

ریلوے کی بڑی کارروائی: آئی آر سی ٹی سی کے 2.5 کروڑ سے زائد مشتبہ صارفین کے کھاتے غیر فعال

آئی آر سی ٹی سی پر مشتبہ سرگرمیوں کی شناخت کے بعد ریلوے نے 2.5 کروڑ سے زائد یوزر اکاؤنٹس غیر فعال کر دیے ہیں۔ ان میں جعلی یا خودکار بکنگ میں ملوث صارفین کی بڑی تعداد شامل بتائی جا رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

ریلوے نے ٹکٹوں کی فرضی بکنگ اور خودکار نظام کے غلط استعمال پر شکنجہ کستے ہوئے آئی آر سی ٹی سی کے 2.5 کروڑ سے زائد صافرین کے کھاتوں کو غیر فعال کر دیا ہے۔ یہ قدم مشتبہ بکنگ پیٹرن، فرضی اکاؤنٹس اور غیر مجاز سافٹ ویئر کے ذریعے ٹکٹ بکنگ کرنے والے صارفین کے خلاف بڑے پیمانے پر کی گئی ڈیجیٹل کارروائی کا حصہ ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق اس مہم کا مقصد عام مسافروں کو پریشانی سے بچانا اور سسٹم کو شفاف بنانا ہے۔

Published: undefined

دراصل ان اکاؤنٹ کے ڈی-ایکٹیو ہونے سے پہلے تتکال ٹکٹ بکنگ میں کئی طرح کے مسائل پیش آ رہے تھے۔ اکثر دیکھا جا رہا تھا کہ تتکال بکنگ ونڈو کھلنے کے کچھ ہی منٹوں میں ٹکٹ غائب ہو جاتے تھے کیونکہ باٹس کا استعمال کرکے ایجنٹ سارے ٹکٹ غائب کر دیتے تھے، جس سے عام مسافر ٹکٹ بک نہیں کر پاتا تھا۔ حالانکہ اب تبدیلی کے بعد ریلوے مسافروں کو بڑی راحت ملتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

Published: undefined

پارلیمنٹ میں حکومت نے بتایا کہ ٹکٹ بکنگ سسٹم میں گڑبڑیوں کو روکنے کے لیے آئی آر سی ٹی سی نے حال ہی میں 2.5 کروڑ سے زیادہ یوزر آئی ڈی ڈی ایکٹیو کیے ہیں کیونکہ ان یوزرس کی آئی ڈی مشتبہ پائی گئی تھی۔ حکومت نے یہ بات تسلیم کی ہے کہ کئی روٹس اور مناسب ٹائمنگ والی ٹرینوں کے ٹکٹ کچھ ہی منٹوں میں ختم ہو جاتے ہیں۔ حالانکہ سال بھر ٹرین ٹکٹ کی ڈیمانڈ ایک جیسی نہیں رہتی۔ حکومت نے بتایا کہ ہندوستانی ریلوے نے کنفرم ٹکٹ بکنگ اور ڈیجیٹل کو فروغ دینے کے لیے کچھ اور تبدیلی کیے ہیں۔

Published: undefined

حکومت نے ٹکٹ بکنگ کو مزید شفاف اور محفوظ بنانے کے لیے حال ہی کچھ بڑی تبدیلی کی ہے:

-    تتکال ٹکٹ کی بکنگ صرف آدھار آتھنٹیکیٹیڈ یوزرس ہی کر سکیں گے۔ یہ ضابطہ یکم جولائی 2025 سے نافذ ہو چکا ہے۔

-    ایجنٹ اب تتکال ٹکٹ بکنگ کے پہلے 30 منٹ تک بکنگ نہیں کر سکتے، اس سے عام مسافروں کو پہلے موقع ملے گا۔

-   سبھی پی آر ایس کاؤنٹر پر ڈیجیٹل پمنٹ کی سہولت دی گئی ہے۔

-   بکنگ کا 89 فیصد سے زیادہ حصہ اب آن لائن ہو چکا ہے، جس سے شفافیت بڑھی ہے۔

Published: undefined

لمبی ویٹنگ اور کنفرم ٹکٹ کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں؟

-  ریلوے اب مسافروں کو کنفرم ٹکٹ دینے کے لیے خصوصی ٹرینوں اور اضافی کوچز کا انتظام کرتا ہے (ااپریشنل امکان کے مطابق)

-  وکلپ اسکیم اور اَپ گریڈیشن اسکیم کے ذریعہ ویسٹ لسٹ والوں کو بھی کنفرم سیٹ دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔

اگر کوئی باضابطہ طور سے آئی آر سی ٹی سی سے ٹکٹ بک کرتا ہے اور اس کا اکاؤنٹ بند ہو گیا ہے تو وہ یہ جانچ کر لے کہ اس نے کوئی مشتبہ یا ضابطہ کے خلاف سرگرمی تو نہیں کی۔ ساتھ ہی اس بات کو بھی صاف کرے کہ آپ کا آئی ڈی آدھار سے لنک ہے، خاص کر اگر آپ تتکال ٹکٹ بک کرتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined